کورونا کے باعث انڈر 12 و 18 ایشین بیس بال چیمپیئن شپ تائیوان ایک مرتبہ پھر ملتوی

0
1412

کورونا کے باعث انڈر 12 و 18 ایشین بیس بال چیمپیئن شپ تائیوان ایک مرتبہ پھر ملتوی۔
پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کا لیٹر موصول۔ایونٹ مارچ و اپریل 2021 میں شیڈول۔
کوٹری/لاہور(عائشہ ارم) تائیوان میں شیڈول انڈر 12 اور انڈر 18 ایشین بیس بال چیمپیئن شپ ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی گئی ہیں۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کو صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا ٹام سی ایچ پینگ کا لیٹر موصول ہوگیا ہے۔اس ضمن میں انہوں نے میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چونکہ زیادہ تر ممالک میں کوویڈ 19 وبائی بیماری کا اثر جاری ہے اور وبا اب بھی اپنی جگہ پر موجود ہے اور بین الاقوامی سفری پابندیاں بھی کئی ممالک میں بدستور موجود ہیں جس کے باعث کسی بھی بین الاقوامی تنظیم کے لیئے ایونٹ منعقد کرنا ناممکن بنا ہوا ہے اس لیئے بی ایف اے نےلوکل آرگنائزنگ کمیٹی چائنیز تائپے بیس بال ایسوسی ایشن (سی ٹی بی اے) و میزبان سٹی گورنمنٹ کے ساتھ مل کر گیارھویں بی ایف اے U12 اور تیرھویںU18 بیس بال چیمپین شپ کو ملتوی کرنے کا مشکل فیصلہ کیا ہے۔اب یہ ایونٹ اس سال کے بجائے اب مارچ اور اپریل 2021 میں منعقد ہوگیں۔حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔سید فخر علی شاہ کے مطابق بی ایف اے نے کھلاڑیوں کا ایک سال ضایع ہونے سے بچانے کے لیئے عمر کی حد میں رعایت کی ہے اور اب 2021 میں 13 سال کی عمر کے کھلاڑی بھی انڈر 12 چیمپیئن شپ میں اور 19 سال کے کھلاڑی انڈر 19 چیمپیئن شپ میں حصہ لے سکیں گے۔سید فخر علی شاہ نے ملک بھر کی صوبائی و متعلقہ ڈویژنل ایسوسی ایشنز و اکیڈمیز کو آگاہ کیا ہے کہ انڈر 12 کے لیئے 2008 تا 2010 اور انڈر 18 کے لیئے 2002 تا 2005 تک کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی حصہ لینے کے اہل ہونگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here