سیڈر کالج بلوز نے سیڈر کالج گولڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ عبدالرحمان نے حاصل کیا۔

0
1757

سیڈر کالج بلوز نے سیڈر کالج گولڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ عبدالرحمان نے حاصل کیا۔
اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ سید عثمان قادر ہیڈ آف مارکیٹنگ اور براڈ مینجمنٹ جوبلی لائف انشورنس تھے۔
کراچی:( اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود ) اسکول کالج گیم 2021 پاکستان اسکول اسپورٹس المپک انٹرکالج (اے) لیول کرکٹ ٹورنمنٹ 2021 کا فائنل میچ ہی پارک پر کھیلا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں کراچی کی 8 کالج کی ٹیم نے شرکت فرمائی۔سیڈر کالج گولڈ، سیڈر کالج بلو، الفا کالج، نکسر کالج ڈی ایچ اے کالج، لائسیم کالج، ویلز کالج، کریڈو کالج نے شرکت کی ۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سیڈر کالج گولڈی اور سیڈر کالج بلوز کے درمیان کھیلا گیا۔سیڈر کالج گولڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔سیڈر کالج گولڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 112 رنز پر دو وکٹوں کے نقصان پر بنائے۔ معاذ خرم نے 31 رنز بنائے اور روحیل عمران نے 34 رنز بنائے۔ سیڈر کالج بلوز کی جانب سے عبدالرحمن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سیڈر کالج بلوز نے 112 رنز کا ہدف باآسانی 12 اوورز میں مکمل کرلیا۔سیڈر کالج بلوز کی جانب سے زید عمر نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی سیڈر کالج بلوزر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔فائنل میچ کے مین آف دی میچ کا ایوارڈ عبدالرحمان سیڈر کالج بلوز کی جانب سے بنے۔اس ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز احمد آصف بنے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 230 رنز بنائے۔ اس ٹورنامنٹ کے بہترین بولر احساب ترین بنے جنہوں نے 14 وکٹیں حاصل کریں۔اس ٹورنامنٹ کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ زید عمر بنے۔
اس اختتامی تقریب کے چیف گیسٹ مسٹر سید عثمان قادر ہیڈ آف مارکیٹنگ اور براڈ مینجمنٹ جوبلی لائف انشورنس تھے جنہوں نے انعامات تقسیم کرے۔اور اس بار اس موقع پر گوہر رضا پریزیڈنٹ پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اور ان کے ساتھ محمد ریاض جنرل سیکٹری پاکستان اسکول اسپورٹس المپک بھی موجود تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اور اس موقع پر آرگنائزنگ سیکرٹری سید وقاص بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here