اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کا پی اینڈ ٹی کالونی میں جعلی گھی و آئل فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سیل کردی گئی

0
1219

اسسٹنٹ کمشنر کورنگی کا پی اینڈ ٹی کالونی میں جعلی گھی و آئل فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سیل کردی گئی
مضر صحت اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں۔ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی
عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، عوام گھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لئے ہماری رہنمائی کریں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی امتیاز منگی کا P&Tکالونی میں جعلی گھی اور آئل بنا نے کی فیکٹری پر چھاپہ،فیکٹری سیل کردی گئی۔ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہا کہ گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائیگا عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے مضر صحت اشیاء بنانے اور فروخت کرنے والے عوام کے دشمن ہیں کورنگی کی ضلعی انتظامیہ اس طرح کے گھناؤنے کام کرنے والوں کے خلاف مستقل بنیادوں پر کاروائیوں کے سلسلے کو جاری رکھے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کورنگی امتیاز منگی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اطلاع پر پی اینڈ ٹی کالونی میں جعلی آئل و گھی کی فیکٹری پر چھاپہ مارا تو پتہ چلا کہ اس کمپنی میں بڑی تعداد میں گندگی اور مضر صحت کیمیکل سے جعلی آئل و گھی مختلف برانڈ کے نام سے تیا رکر کے مارکیٹوں میں فروخت کیا جارہا ہے جو انسانی صحت کے لئے نہایت مضر ہے چھاپے کے دوران فیکٹری میں شدید بد بو اور گندگی پھیلی ہوئی تھی فیکٹری میں ایس او پیز کی مکمل خلاف ورزی بھی کی جارہی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے اس کو بند کرا دیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here