ڈسٹرکٹ کورنگی کوعوامی تعاون کے ذریعے سرسبز و شاداب بنا یا جائیگا۔شہر یار گل

0
1561

شہری اپنے گلی،محلے اور ضلع کواون کریں،تعمیر و ترقی اور مسائل کو حل کرنے میں ہاتھ بٹا ئیں
ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی نے شاہ فیصل کالونی میں پودا لگا کر “نیٹ،کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی مہم کا آغاز کردیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر وڈپٹی کمشنر ضلع کورنگی شہریار گل نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے ضلع کورنگی کو تعمیر و ترقی کے ساتھ سرسبز و شاداب بنا ئیں گے شہری اپنے گھر کی طرح گلی اور محلے کو بھی اون کریں تعمیر و ترقی اور مسائل کو حل کرنے میں بلدیہ کورنگی کا ہاتھ بٹا ئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی اسپورٹس شوٹنگ بال کورٹ شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس پر پودا لگا کر “نیٹ کلین اینڈ گرین ڈسٹرکٹ کورنگی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے چیئر مین گلفراز احمد خان،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے جوائنٹ سیکریٹری عارف اعوان ایڈوکیٹ،نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے پبلک ریلیشن آفیسر عظمت اللہ خان،معروف فٹ بال آرگنائزر ضمیر السلام،سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی،سابق ہاکی کوچ محمد اخلاق اور دیگر کے علاوہ بلدیہ کورنگی کے محکما جاتے سربراہان بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی /و ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل نے کہا کہ سرسبز ماحول کو فروغ دینے کے لئے عوام مہم میں حصہ لیں اور ہر فرد ایک پودا نہ صرف لگا ئے بلکہ اس کی دیکھ بھال اور آبیاری میں بھی اپنا حصہ ڈالے انہوں نے کھیلوں کی تنظیمون اور کھلاڑیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ میدانوں کو سرسبز بنا نے کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے ماحول کو بھی صاف ستھرا اور سرسبز بنا ئیں انہوں نے محکمہ پارکس اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ وہ عوامی تعاوسن کے ذریعے ضلع کورنگی کے ہر علاقے کو سرسبز بنا نے میں بھر پور کردار ادا کریں اس موقع پر شہریار گل نے کہاکہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی ہماری اولین ترجیح ہے بلدیہ کورنگی کے محکماجاتی سربراہان اپنی محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لاکر تعمیر و ترقی کے ساتھ صاف ستھرا ور ضلع کورنگی کو سرسبز بنا ئیں اس موقع پر انہوں نے محکمہ پارکس اور سالڈ ویسٹ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاہ فیصل کالونی سمیت ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں نمایاں کارکردگی پر شاباش دی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here