سندھ انڈر 25 ہاکی چیمپئین شپ ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز کا آغاز

0
1133

پہلے روز 60 کھلاڑیوں کی شرکت ، چار سیشن میں سلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچا
کراچی : سندھ انڈر 25 انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ڈسٹرکٹ سینٹرل ہاکی ٹیم کے انتخاب کیلئے دو روزہ ٹرائلز کے پہلے روز 60 کھلاڑیوں کی شرکت کی ٹرائلز کا انعقاد اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں کیا گیا 2 روزہ اوپن ٹرائلز کے پہلے روز چار سیشن میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو جانچا گیا ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے سیکرٹری جان محمد کے مطابق ٹرائلز کے اختتام پر کیمپ کیلئے 25 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، کیمپ 24 ستمبر سے اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں لگایا جائیگا, کیمپ کے دوران ہی حتمی ٹیم کا اعلان بھی کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیمپ کمانڈنٹ اور ٹیم مینیجر سید صغیر حسین ہوں گے اور ان کی معاونت سمیع اللہ خان, آل حسن, واصف رضا اور وقاص حسن کریں گے, انہوں نے امید ظاہر کی کہ انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ٹیم بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، چیئرمین سلیکشن کمیٹی لطافت حسین شاہ کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کے ممبران مبشر مختار اور سمیع اللہ خان نے ڈی ایچ اے سنٹرل کے سیکرٹری جان محمد کے زیر نگرانی ٹرائلز لئے ، اس موقع پر ڈی ایچ اے ایسٹ کے سیکریٹری محمد علی جعفری اور بلدیہ ہاکی کلب کے سیکریٹری محمد شاہد بھی موجود تھے۔ آج دو روزہ ٹرائلز کی آخری دن تمام کھلاڑی 3:30 بجے اولمپئن اصلاح الدین اور ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں سید صغیر حسین کو رپورٹ کریں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here