بزم تاجیہ امجدیہ کے زیراهتمام خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں “ہڈی جوڑوں کے درد” مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوا

0
1089

بزم تاجیہ امجدیہ کے زیراهتمام خانقاہ تاجیہ امجدیہ میں “ہڈی جوڑوں کے درد” مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) بروز ہفتہ مورخہ 26 دسمبر”ہڈی جوڑوں کے درد” کا مفت طبی کیمپ کا انعقاد ہوا۔ جس میں شہر قائد کے نامور روحانی معالج ابوذرانصاری تاجی نے مستحقین کا مفت علاج کیا۔ جس میں پٹیاں اور دیگر ادویات بزم کی جانب سے فراہم کی گئی۔ کئی افراد اس کیمپ سے مستفید ہوے۔ گدی نشین و سربراہ بزم تاجیہ امجدیہ قاضی سید میر وجاہت علی شاہ تاجی دامت برکاتہم نے کہا کہ یہ مفت کیمپ ہر ہفتے کے روز 3 سے 6بَجے لگتا ہے۔ مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ وقت کے لیے تعطل آگیا تھا مگر شہنشاہ ہفت اقلیم کی نظرکرم سے دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ چائلڈ اسپیشلسٹ، شوگر اسپیشلسٹ، معدے و آنت، هیپاٹائٹس اسپیشلسٹ، لیپروسوپک سرجن کا بھی مفت کیمپ ہفتے میں ایک دن لگتا ہے۔
اس موقع پر فلمسٹار فلک بوس انصاری، خلیفہ ندیم خان تاجی، حاكم علی تاجی، مبین علی تاجی، پرویز تاجی، وقار تاجی و دیگر خادمین اور معززین بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here