ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمدعلی شاہ و میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایات پر مختلف بلدیاتی امور جاری

0
1491

گلشن اقبال بلاک 10،17 گلشن اقبال سے درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا
سڑکوں،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور درختوں و جھاڑیوں کی صفائی کے ساتھ نائیٹ سوئپنگ کے کاموں کی انجام دہی
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایسٹ/ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر ضلع شرقی میں بلدیاتی امور میں بہتری لانے کیلئے کام جاری ہیں، اس سلسلے میں ڈائریکٹر انسداد تجاوزات زاہد بن خلیل کی زیر نگرانی گلشن اقبال بلاک دس اور سترہ و دیگر ملحقہ جگہوں پر تجاوزات کے خلاف کاروائی کے دوران درجنوں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس دوران عوامی اراضی پر موجود قائم غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کر کے راستوں کو کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ سپریٹینڈنگ انجنئیربی اینڈ آر سید اظہر حسین شاہ و ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر اقبال ملاح کی زیر نگرانی رنگون والا ہال سے کوکن گراؤنڈ تک سڑکوں پر پیچ ورک کے کام سر انجام دئیے گئے، اسی طرح سپریٹینڈنگ انجنئیرایم اینڈای مبین شیخ وایگزیکٹیو انجنئیرایم اینڈای امتیاز شیخ کی زیر نگرانی شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کا عمل جاری ہے انچارج سینی ٹیشن راؤ شمشاد کی نگرانی میں نائیٹ سوئپنگ اور حسن اسکوائر سمیت دیگر شاہراہوں پر درختوں کی چھٹائی اور جھاڑیوں کو کلئیر کیا گیا،ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ مرحلہ وار بلدیاتی سہولیات پہنچانے میں مصروف عمل ہیں تجاوزات وناجائز تعمیرات کے کئی آپریشنز کے بعد صورتحال بہتر ہو رہی ہے جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ دوبارہ تجاوزات و ناجائز تعمیرات کو قائم نہ ہونے دیں دیگر بلدیاتی خدمات میں بھی مرحلہ وار بہتری کیلئے افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here