کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی کا شکار پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کے ملازمین کا صبر جواب دے گیا

0
1031

کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں طوفانی بارشوں کی تباہی کا شکار پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر کے ملازمین کا صبر جواب دے گیا ،، کہتے ہیں کہ 15 سال سے تعطل کے شکار رہائشی فلیٹس کا کام مکمل کیا جائے ،، ہمارے پاس پکے مکانات ہوتے تو ہمارا لاکھوں کا نقصان نہ ہوتا ،حکام بالا سے مدد کی اپیل.
طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے کوچنگ سینٹر کی رہائشی کالونی کو تہس نہس کردیا .
مکانات کی دیواریں گر گئیں، فرنیچر تباہ ہوگیا, گھر کا سامان استعمال کے قابل نہیں رہا ،، بارش کا پانی کیچڑ بن گیا, بچے رل گئے
ملازمین کا کہنا ہے کہ ہماری کوششوں سے ہی کھلاڑی ملک کیلئے میڈلز لاتے اور پرچم بلند کرتے ہیں ،، اگر ہمارے پاس پکے مکانات ہوتے تو آج یہ حال نہ ہوتا ،، حکام بالا ہماری حالت پر رحم کریں .
15 سال سے ملازمین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہیں ،، کھیلوں کی سرگرمیاں تو بحال ہوجائینگی لیکن ملازمین کے مسائل کون حل کریگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here