جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے مفابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
1510

جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے مفابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی :(اسٹاف رپوٹرر) جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے مفابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گذشتہ روز جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹرز پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ڈاکٹر سید محمود حسن نے دستخط کئے۔
مفاہمتی یادداشت کامقصددونوں جامعات کے مابین تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں سے باہمی مفاداتی اور تعلیمی اشتراک کو فروغ دینا ہے جس میں مشترکہ تحقیق،مقالوں کی اشاعت اور مشترکہ تحقیق سے بننے والی مصنوعات کا پیٹنٹ حاصل کرناہے۔
علاوہ ازیں مشترکہ تحقیقی پروپوزل سے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔دونوں جامعات کی جدید لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کیا جائے گااور ٹریننگ،کانفرنسز،ورکشاپس اور تعلیمی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔دونوں جامعات تحقیق کی کمرشلائزیشن میں بھی ایک دوسرے کی معاونت کریں گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here