پاکستان کھیلوں کے حوالے سے دنیا کا مقبول ملک ہے۔خالد جمیل شمسی

0
1453

سلیم سیف اللہ اور اُن کا خاندان ملک میں ٹینس سمیت کھیلوں کے فروغ کے لئے بھر پور سرستی کررہا ہے
پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے تحت یوم دفاع اسپورٹس ایوارڈ کی تقریب20آرگنائزرز کو ایوارڈ دیا گیا
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل شمسی نے کہا کہ PTF صدر سلیم سیف اللہ کی زیر قیادت جہاں ملک میں ٹینس کھیل کے فروغ کے لئے کام کررہی ہے وہیں سلیم سیف اللہ اور اُن کا خاندان دیگر کھیلوں کی بھی سرپرستی کررہا ہے اور انشا اللہ میں اور شمسی ٹینس اکیڈمی کھیلوں کے فروغ کے لئے کھلاڑیوں اور کھیل کے اداروں کی ہر قسم کی مدد کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار خالد جمیل شمسی نے گذشتہ رات پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان اسپورٹس ایوارڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا خالد جمیل شمسی نے کہا کہ آج کا دن میرے لئے بہت بڑا دن ہے کہ میں ملک کے جانثاروں کے نام سے منسوب تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی موجود ہوں اور ہمیں ہر وقت یہ بات یاد رکھنی چاہیئے کہ آزادی دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے اور 1965؁ء میں ہماری مسلح افواج کے جوانوں نے ملک کے عوام کے ساتھ ملکر ملک کے کامیاب دفاع کیا خالد جمیل شمسی نے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارک باد دی اور اس موقع پر سنیئر ڈائریکٹر میونسپل سرورسز KMCسید صلاح الدین سے اپیل کی وہ KMCکی جانب سے ہر اسکول کو ہدایت دیں کہ وہ اپنے اسکول میں ٹینس اور باسکٹ بال کورٹ کی تعمیر کو یقینی بنا ئیں اس موقع پر سید صلاح الدین احمد نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر KMCافتخار شالوانی نے دوران کمشنر کراچی میں کھیل اور کھلاڑیوں اور کھیل کی تنظیموں کی جو خدمت کی ہے وہ سب کے سامنے ہے اور کراچی کے اسپورٹس حلقے دیکھیں گے کہ اور شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے لئے KMCاپنا بھر پور کردار ادا کرے گی انہوں نے اعلان کیا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی جلد ہی اس سلسلے میں ایک اہم اعلان بھی کرینگے۔تقریب میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی،کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی SPٹریفک ساؤتھ زون محمد احمد بیگ،سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق،کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی،KBBAکے مشیر قانونی غلام عباس جمال ایڈوکیٹ اور دیگر کو کھیلوں میں خدمات پر یوم دفاع پاکستان ایوارڈ سے نوازا گیا جبکہ گراں قدر خدمات پر کراچی پورٹ ٹرسٹ کے جنرل منیجر اسپورٹس کرنل (ر) سید بصیر عالم کو گولڈ میڈل دیا گیا۔
ر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here