پانچویں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تیسرے روز گیارہ فٹ سال اور پانچ کرکٹ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا

0
1254

پانچویں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تیسرے روز گیارہ فٹ سال اور پانچ کرکٹ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا
کراچی:( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ویلیز کالیج کے زیراہتمام کراچی میں جاری پانچویں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک گیمز کے تیسرے روز گیارہ فٹ سال اور پانچ کرکٹ کے میچز کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
اس موقع پر سٹی سکول پاکستان کے جنرل منیجر کرنل واصف بخاری کے علاوہ سٹی سکول ڈی کے کے کوآرڈینیٹر مسٹر شکیل اور پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں بھی موجود تھے۔منی سپورٹس کمپلیکس میں گذشتہ روز فٹ سال اے لیول بوائز کے لیگ کے کھیلے گئے میچز میں وہیل کالج بلیو نے میریٹورس کالج کر 2-0 سے، وہیل کالج بلیو نے زیڈ بی کالج کو3-0 سے، میریٹورس کالج نے زیڈ بی کالج کو3-0 سے،آئی اے بی سکول نے زیڈ بی کالج کو 3-0 سے اور آئی اے بی سکول نےمیریٹورس کالج کو 3-2 گول سے ہرا دیا جبکہ آئی اے بی سکول اور وہیلز کی ٹیموں کے درمیان میچ 1-1 سے برابر رہا۔ گروپ بی میں سٹی سکول پی اے ایف نےوہیلز کالج وائٹ کو 4-1 گول سے، سٹی سکول پی اے ایف نے سٹی سکول ڈی کے کو 1-0 گول سے، سٹی سکول ڈی کے نے وہیلز کالج وائٹ کو 2-1 گول سے، وہیلز کالج وائٹ نے سٹی سکول یوآرایس کو 12-0 سے،سٹی سکول ڈی کے نے سٹی سکول یوآرایس کو 6-0 گول سے اور سٹی سکول پی اے ایف نےسٹی سکول یوآرایس کو 3-0 سے ہرا دیا۔کرکٹ میچوں میں واریٹاس سکول نے ٹی سی ایس ڈی کے کو 5 وکٹوں سے، لیڈیبرڈ گرامر سکول نے ہیڈ سٹارٹ گلشن کو 64 رنز سے، ٹی سی ایس پی اے ایف نے ٹی سی ایس ڈی کے کو 7 وکٹوں سے،ایم ایس بی نے ہیڈ سٹارٹ گلشن کو 5 وکٹوں سے اور ٹی سی ایس پی اے ایف نے واریٹاس سکول کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here