لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد سجاس نے یوم آزادی فیسٹول کرکٹ میچ سے اپنی صحت مندانہ و سماجی سرگرمیوں کا آغاز کردیا

0
1443

کراچی (اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود) لاک ڈاون کے خاتمے کے بعد سجاس نے یوم آزادی فیسٹول کرکٹ میچ سے اپنی صحت مندانہ و سماجی سرگرمیوں کا آغاز کردیا. میچ کے مہمان خاص سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جمال انصاری نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے موقع پر سنگم گراونڈ کو ایک بار پھر آباد کرنے کا اعلان کیا. تفصیلات کے مطابق پانچ ماہ بعد شہر سے لاک ڈاؤن کے خاتمے اور حکومت کی جانب سے کھیلوں کی سرگرمیوں کی اجازت کے بعد اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے بھی اپنی صحت مندانہ و سماجی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے.سجاس اور کراچی ڈویلیپمنٹ اتھارٹی کے درمیان جشن آزادی فیسٹول ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا. اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سجاس نے کے ڈی اے کو 35 رنز سے شکست دیدی, فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد انصاری 36رنز, انیس الرحمن 30رنز اور شہزاد شیزی کے ناقبل شکست 28رنز کی مدد سے مخالف ٹیم کو 7وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز کا حدف دیا جواب میں مہمان ٹیم 18ویں اوور میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی, انیس الرحمن بیٹنگ کے بعد بولنگ میں بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور تین وکٹیں حاصل کرکے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے, میچ کے اختتام پر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اور سنگم اسپورٹس کرکٹ کلب کے صدر اجمل انصاری نے ایڈیشنل ڈائریکٹر کے ڈی اے اسپورٹس ونگ ایازمنشی کے ہمراہ کھلاڑیوں کو سندھ کی ثقافت اجرک کے ساتھ روایتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا. اس موقع پر انہوں نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایک پلیٹ فارم پر متحد رکھنے اور ان کی فلاح بہبود سمیت صحت مند و سماجی سرگرمیوں کے انعقاد پر سجاس کو زبردست خراج تحسین پیش کیا. جمال انصاری کا کہنا تھا کہ کراچی کا سنگم گراونڈ ایک تاریخی ریکارڈ کا حامل میدان ہے. سنگم گراونڈ نے ملک کو ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف,ہارون رشید, منصور اختراور سکندر بخت سمیت متعدد کرکٹرز دیئے ہیں, بہت جلد سنگم گراونڈ ایک بار پھر آباد ہوجائے گا.. سجاس کے صدر آصف خان اور سینئر نائب صدر زبیر نذیر خان نے میچ کے شاندار انتظامات پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسپورٹس ایاز منشی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا…….

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here