نئشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست

0
1164

نئشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست
سجاس کی جانب سے کاشف فاروقی اور انیس الرحمان نے ایک،ایک گول کیے
کراچی: (اسپورٹس رپورٹر/ طلعت محمود) نئشنل سوکر ویٹرنز کلب نے سجاس الیون کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیکر کراچی ویٹرنزسوکر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔ ڈرگ روڈ فٹبال یونین اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کے پیلے ہاف میں مقابلہ دو۔ دو گول سے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھر کوشش کی تاہم میچ کے آخری لمحات میں نیشنل سوکر ویٹرنز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیند چال میں پھینک کر مقابلہ دو کے مقابلے میں تین گول سے اپنے نام کرکے فائنل فور میں جگہ پکی کرلی۔سجاس الیون کی جانب سے کاشف فاروقی اور انیس الرحمٰن نے ایک ایک گول کیئے۔ پہلے ہاف میں سجاس کے گول کیپرز زبیر نذیر خان اور دوسرے ہاف میں جنید راجپوت نے بہترین کھیل کا پیش کیا۔ اس موقع پر انٹرنیشنل فٹبال کوچ اور نیشنل سوکر کلب کے سرپرست ارشد جمال نے سجاس کے صدر آصف خان اور سیکریٹری اصغر عظیم کو سجاس الیون کے لئے ٹی شرٹس کا تحفہ پیش کیا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اج ہفتے کو کھیلے جائیں گے، پہلا سیمی فائنل سر اصغر ٹونی ویٹرنز اور ہم پیالہ وینٹرنز کے درمیان جبکہ دوسرا سیمی فائنل نیشنل سوکر ویٹرنز اور کراچی انٹرنیشنل ویٹرنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here