ضلع شرقی میں بلدیہ عظمی کراچی کے تعاون سے بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤـ

0
1528

جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کرنے کا مقصد دیگر مضر صحت جراثیموں کی بیخ کنی کرنا ہے، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور

کراچی(نمائندہ خصوصی) ضلع شرقی کے مکینوں کو صاف ستھرا اور جراثیم سے پاک ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے بلدیہ عظمی کے اشتراک عمل سے 40 فیومیگیشن وینز کی مدد سے ضلع شرقی کی 31 یوسیز میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کیا گیا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے وائس چئیرمین عبدالرؤف خان، یوسی چئیرمینز اور وائس چئیرمینز کے ہمراہ اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں جراثیم کش ادویات کا علاقوں میں چھڑکاؤ کرنے کا مقصد دیگر مضر صحت جراثیموں کے خاتمے کو ممکن بنانا ہے دیگر مضر صحت جراثیموں کی افزائش کو روکنے کے ساتھ کرونا کو تقویت دینے والے جرثوموں کی افزائش کا خاتمہ کرنا ہے اس وقت ضرورت ہے کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے ساتھ دیگر وائرسز کی بیخ کنج کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں ہم محدود پیمانے پر روزانہ کی بنیاد پر اپنے طور پر بھی کسی نہ کسی یوسی میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر رہے ہیں جمعے کے دن نماز کے اجتماعات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوتے ہیں لہذا عوام سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، احتیاط سے بڑی سے بڑی مشکل کو زیر کرنا آسان ہو جاتا ہے انہوں نے بڑے پیمانے پر جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کے حوالے سے فیومیگیشن وینز اور عملہ فراہم کرنے پر مئیر کراچی وسیم اختر کو زبردست الفاظ میں سراہا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here