آگہی اور بروقت علاج کے ذریعے ہم بریسٹ کینسر سمیت مہلک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں

0
1282

آگہی اور بروقت علاج کے ذریعے ہم بریسٹ کینسر سمیت مہلک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں
10سال قبل بریسٹ کینسر ہونے کے با وجود الحمد اللہ آج آپ کے سامنے ہوں۔حسینہ معین
جو مائیں بچوں کو فیڈ کراتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر کی شرح کم ہوتی ہے۔ڈاکٹر حنا خانزادہ
پی ٹی آئی حکومت صحت مند پاکستان کی لئے کوشاں ہے امراض سے آگہی پروگرام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔لیلیٰ پروین
وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی اولڈ ایج ہومز میں بریسٹ کینسر آگہی سیمینار سے مقررین کا خطاب
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وی کیئر سوشل ویلفیئر سوسائٹی اولڈ ایج ہومز میں بریسٹ کینسر آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ مصنفہ حسینہ معین نے کہاکہ اگہی اور بروقت علاج کے ذریعے ہم بریسٹ کینسر سمیت مہلک امراض سے محفوظ رہ سکتے ہیں 10سال قبل مجھے بھی بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی اور آج الحمد اللہ میں آپ کے سامنے موجود ہوں انہوں نے کہاکہ میں نے بہادری کے ساتھ مرض سے مقابلہ کیا اور اس کا مکمل علاج کرایا ہمیں مرض سے گھبرانا نہیں چاہیئے بلکہ اس کی تشخیص کے بعد جلد ازجلد اور بروقت علاج کرانا چاہیئے،علاج میں شرم اور جھجھک کبھی محسوس نہ کریں اس موقع پر مایہ ناز گائنہ لیوجسٹ ڈاکٹر حنا خانزادہ نے بریسٹ کینسر کے اسباب،علاج اور بچاؤ کے حوالے سے شرکاء کو تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لوگ شرم کے مارے بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض کو چھپاتے تھے حتیٰ کے اپنے معالج تک کو بتانے سے شرم محسوس کرتے تھے مگر جیسے جیسے ہمارا معاشرے ترقی کرتا گیا اب لوگوں میں شعور آگیا ہے جس کی وجہ سے آہستہ آہستہ اس مرض پر قابو پانے میں کامیابی حاصل ہورہی ہے شرکاء کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جو مائیں اپنے بچوں کو فیڈ کراتی ہیں ان میں بریسٹ کینسر جیسے مہلک مرض کی شرح بہت کم ہوتی ہے سیمینار سے PTIکراچی ریجن کی جنرل سیکریٹری لیلیٰ پروین نے کہاکہ PTIکی حکومت صحت مند پاکستان کے کوشاں ہے خاتون اول بیگم سمینہ علوی کی قیادت میں چھاتی کے سرطان کے حوالے سے آگہی پروگرام کے ذریعے لوگوں تک بریسٹ کینسر کے اسباب اور اس سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جارہی ہے انہوں نے شاندار سیمینار کے انعقاد پر وی کیئر کی بانی فاطمہ خلفان،جنرل سیکریٹری شہزاد خان،اور ڈاکٹر شرمین دانش کی کاوشوں کو سراہا سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وی کیئر کی بانی فاطمہ خلفان نے کہاکہ ہم خدمت عبادت سمجھ کر انجام دے رہے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر وی کیئر کی بانی فاطمہ خلفان کی جانب سے مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کیا گیا روٹریکر کلب کہکشاں،روٹریکٹر کلب کارساز تاجور بیگ،حنا صدیقی،شاہ اعظم اور بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here