اظہار تشکر

0
1618

اظہار تشکر
کرونا وائرس سے بچائو کی تدابیر کے حوالے سے خدمت عوام ویلفیئرآرگنائیزیشن کی جانب سے مخیئر اور صاحب ثروت حضرات سے اپیل کی گئی تھی اپنی مساجد کے وضو خانہ اور باتھ روم میں صابن رکھوائیں تاکہ کرونا وائرس اور دیگر بیماریوں سے بچا جاسکے ۔اور اس حوالے سے آئمہ کرام اور مساجد کے خطباو امام بھی نمازیوں کو آگاہی وشعور دیں کہ اس ناگہانی آفت سے کس طرح محفوظ رہ سکیں۔الحمد اللہ اس اپیل کا انتہائی مثبت ردعمل سامنے آیا اور بہت سے دوست ، احباب اور علمائے کرام اور مساجد کی انتظامیہ نے وضو خانےاور باتھ روم میں صابن رکھوادیئے گئے۔ فون پر متعد افراد نے اس مہم کی حمایت کی اور اپنے تعاون کاکہا تو ان کو بھی یہ تجویز دی گئی کہ اپنی مقامی مساجد میں صابن مہیا کردیں۔ آج ہمارے دوست نے تقریبا” دس ہزار روپے کے اینٹی بیکٹریا صابن ہمیں عطیہ کے طور پر دیئے ہیں ھم ان کا شکریہ ادا کرتے دعا گو ہیں اللہ رب العزت ان کے اس نیک عمل کو قبول کرے اور ھم سب کی کاوشوں کو قبول کرتے ھوئے ھم سب کو اس وبائی وبا اور آفت ناگہانی سے محفوظ رکھے اگر کوئی اس وائرس کا شکار ھوگیا ھے اللہ پاک اس کو شفاء کاملہ عطا فرمائے ۔آمین دعا کا طلبگار۔ زاہد رحیم سماجی کارکن

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here