ٹیکنالوجی کے استعما ل کے بغیر تعلیم ممکن نہیں ہے انکم ٹیکس وصولی کا نظام سادہ اور آسان بنا رہے ہیں کمشنر انکم ٹیکس کا محمد علی جناح یونیورسٹی آمد

0
1242

ٹیکنالوجی کے استعما ل کے بغیر تعلیم ممکن نہیں ہے انکم ٹیکس وصولی کا نظام سادہ اور آسان بنا رہے ہیں کمشنر انکم ٹیکس کا محمد علی جناح یونیورسٹی آمد
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) کمشنر انکم ٹیکس، ان لینڈ ٹیکسز ، امتیاز سولنگی نے نوجوان طلبہ سے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے بغیر تعلیم حاصل کرنا اب ممکن نہیں رہا ہے اسی لئے آن لائن ایجوکیشن کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے انٹرنیٹ کے بہتر استعمال پر پوری توجہ دیں ورنہ وہ تعلیم کے شعبے میں باقی دنیا سے بہت پیچھے رہ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی (ماجو ) کے دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ کے ہمراہ ڈیجیٹل میڈیا اسٹوڈیو میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کیا جو اسسٹنٹ پروفیسر ماجو بابر سلیم نے کیا ، امتیاز سولنگی نے کہا کہ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ کووئڈ 19 وبائ بیماری کے بحران سے پہلے ہی محمد علی جناح یونیورسٹی آن لائن ایجوکیشن کے لئے تیار ہو چکی تھی، اسی بنا پر اس سال فروری کے مہینے میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان کے بعد یہاں فوری طور پر آن لائن کلاسز کا آغاز کردیا گیا تھا اور طلباء سے آن لائن امتحانات کے کامیاب انعقاد کے بعد موجودہ سیمسٹر کے لئے آن لائن داخلہ بھی مکمل کیے گئے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر )کی کارکردگی پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 وبائ بیماری کی بنا پر محاصل کی وصولیابی میں کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اب خسارے پر قابو پانے اور ادائیگیوں کے توازن کے بہتر ہو جانے سے حالات بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محاصل کی وصولیابی میں کمی کی بنا پر ملکی معاملات چلانے کے لئے حکومت کو قرض لینے پر مجبور ہونا پڑتا ہے جس سے بچنے کے لیے اپنے اخراجات کی منصوبہ بندی کر کے مشکل صورتحال سے نمٹنے کے لیے ماہرانہ اقدامات کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لیے احساس ذمہ داری کے ساتھ کام کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محاصل کی وصولیابی میں اضافہ کیلئے ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس ادا کرنے کے نظام کو بہت سادہ اور آسان بنایا جارہا ہے تاکہ عام آدمی بھی اپنا ٹیکس فارم خود پر کرے اور ٹیکس ادا کرے۔ انہوں نے کہا اس وقت ایف بی آر کی جانب سے عوام کو ٹیکی کی ادائیگی سے متعلق آگاہی فراہم کرنے پر پوری توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ عملی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کسی مقصد کا تعین کریں اور پھر اس کے حصول کے لئے جدوجہد کرنا چاہیے اور ایک اچھے مستقبل کے لیے سخت محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کیلئے مناسب مواقع اور بہتر ماحول فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here