چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ضلعی دفتر میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی

0
1626

کراچی(اسٹاف رپورٹ) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے ضلعی دفتر میں خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ8 مارچ عالمی یوم خواتین کے طور پر منایا جاتا ہے،بلدیہ وسطی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے سیمینار اور مختلف تقریبات کا انعقاد ہوگا۔جس میں خواتین کے بنیادی حقوق اور معاشرے میں ان کا جائز مقام،خواتین کی عزت و تکریم اور خواتین کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے گفتگو کی جائے گی،اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی کہ معاشرے میں خواتین کو اُن کا جائز مقام دلایا جائے۔اس موقع پریوسی پینل کی خواتین،یونائیٹڈ نیشن بورڈکی مریم فیصل،ڈاکٹر مقبول،مصدق بیگ،ڈسٹرک کونسلر سعد ملک بھی موجود تھے۔دریں اثناء چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے یونین تائیکوانڈو آرگنائزیشن آف پاکستان کی جانب سے منعقدہ جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حق پرست منتخب بلدیاتی قیادت بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے دن رات کوشاں ہے، ہماری کوشش ہے کہ کراچی اور ضلع وسطی کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے بہترین مواقع فراہم کئے جائیں۔ اس موقع پر صدر یونین تائیکوانڈو آرگنائزیشن ندیم اصفہانی،دلناز آواری،سیکریٹری کراچی بیڈ منٹن محمد معین الدین اورسابقہ انٹر نیشنل پلیئر مایا معین بھی موجود تھیں۔جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ میں 25 اسکولز کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا،جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ میں خواتین کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن اسپرنگ فیلڈ اسکول نے حاصل کی،دوسری پوزیشن ہیڈ اسٹارٹ اسکول نے حاصل کی جبکہ تیسرے نمبر پر ایلکسر اسکول رہا۔جبکہ لڑکوں کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن ہیڈ اسٹارٹ اسکول،دوسری پوزیشن اسپرنگ فیلڈ اسکول نے اور تیسرے نمبر پر ایلکسر اسکول رہا۔تقریب کے آخر میں چیئرمین ریحان ہاشمی نے جونیئر تائیکوانڈو چیمپین شپ میں فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور انعا مات تقسیم کئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here