کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت خرم عارف رضوی منعقد ہوا

0
1396
dav

کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت خرم عارف رضوی منعقد ہوا
ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت سن کوٹے ،میڈیکل سہولیات سمیت اہم مسائل پر مشاورت ہوئی
تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع ہو ا یاور جمیل نے قرات فرمائی
کراچی (نمائندہ خصوصی )کے ڈی اے پروگریسو آفیسر ایسوسی ایشن ڈی جی کے ڈی اے سید سیف الرحمن کے مثبت کاموں کی تائید کرتی ہے اور امید کرتی ہے کہ تنخواہوں کے معاملات مزید بہتر کئے جائیں گے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر سن کوٹے کو بحال کیاجائے اور ملازمین کے بچوں کو روزگار دیا جائے، کے ڈی اے پروگریسو آفیسرز ایسوسی ایشن کے اس اجلاس میں ، ممبران نے بھرپور شرکت کی. متفقہ قرارداد کی منظور کرتے ہوئے یہ فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ میڈیکل کی سہولتوں کوفوری طور بحال کیا جائے کیونکہ ملازمین و افسران میڈیکل سہولت نہ ملنے کی وجہ سے ذہنی کرب کا شکار ہیں لہذا ہم پرزور مطالبہ کر تے ہیں کہ انتظامیہ فوری طور پر اس انسانی مسئلے کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کریے ، نیز سن کوٹے کو فوری طور پر بحال کیاجائے تاکہ ملازمین کا معاشی مسائل حل ہو سکیں مزید یہ بھی مطالبہ گیا کہ تنخواہوں کے معاملات میں مزید بہتری لائے جائے اور تنخواہوں کا خلا کو بھی فوری ختم کیاجائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here