ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن، جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس

0
2113
صدر ایمپلائزویلفیئر ایسو سی ایشن محمد فرحان خا ن

ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن، جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس
کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ کی طرف سے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
انتظامیہ جامعہ کراچی نے بھی وزیر اعلیٰ کے نوٹیفکیشن کی روشنی میں اپنا نوٹیفکیشن یکم مارچ کو جاری کر دیا تھا
2مارچ کو سابقہ جاری شدہ نوٹیفکیشن تبدیل،وزیر اعلیٰ کے احکامات ہوا میں اُڑادیے گئے
جامعہ کراچی صرف ملازمین کے لئے کھُلی رکھنے پر منتخب عہدیداران کا اظہار تشویش
ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا انتظامیہ جامعہ کراچی کو خط
جامعہ کراچی میں جراثیم کش ادوایات کا اسپر کرنے اور ملازمین کو N-95ماسک فری فراہم کرنے کی تجویز
سندھ کی دیگر جامعات کے مقابلے میں کرونا وائرس جامعہ کراچی میں تیزی سے پھلنے کا خطرہ
پاکستان کا پہلا کرونا وائرس کا کیس جامعہ کراچی میں ہی دریافت ہونے کے باوجود ملازمین جامعہ کراچی خطر ناک صورتحال، کشیدہ ماحول اور پُر خوف فضاء میں کام کرنے پر مجبور، کرونا وائرس کے حملے میں اگر کوئی ملازم جامعہ کراچی متاثر ہوا تو اس کا ذمہ دار کون؟؟
ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن کا وزیر اعلیٰ سندھ اور انتظامیہ، جامعہ کراچی سے سوال
ہر دلعزیز جناب سید مصطفی کمال بھائی، چیرمین، پاک سر زمین پارٹی سے ملازمین جامعہ کراچی کی اپیل
اس نازک صورتحال میں کلیدی کرادار ادا کرنے کی استدا
ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن، جامعہ کراچی کا ہنگامی اجلاس مورخہ 2مارچ 2020کو ایسوسی ایشن کے آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر ایمپلائزویلفیئر ایسو سی ایشن جناب محمد فرحان خا ن صاحب نے کی اجلاس میں ایسو سی ایشن کے تمام عہدیداران سمیت ملازمین جامعہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں شرکا ء نے وزیر اعلیٰ کے خط نمبر SO(U)U&B/Misc/23-144/2020/171 کے تحت جاری ہونے والے جامعہ کراچی کے خط میں تبدیلی پر تشویش کا اظہارکیا، اور اتفاق رائے سے انتظامیہ کو ایک خط تحریر کرنے کی منظوری دی جس میں ملازمین جامعہ کو اس خوفناک فضاء میں کام کرنے سے پہلے تمام شعبہ جات میں جراثیم کش ادوایات کا اسپرے اور ملازمین جامعہ کراچی کو فری ماسکN-95فراہم کرنیکی درخواست کی جائے گی۔ صدر ایمپلائزویلفیئر ایسو سی ایشن محمد فرحان خان نے اجلاس میں شرکا ء کو یہ باور کرایا کہ جامعہ کراچی کو صوبے بھر کی دیگر جامعات سے ہٹ کر دیکھا جائے کیونکہ پاکستان بھر میں کرونا وائرس کا سب سے پہلا کیس جامعہ کراچی کے شعبہ تعلقات عامہ میں دریافت ہواتھا اور اس کی دریافت پر انتظامیہ جامعہ کراچی سمیت تمام حکومتی مشنری حیران تھی اس کی وجہ سے ہی محترم جناب وزیر اعلیٰ سندھ نے پورے صوبے کے تمام اسکولز، کالجز، جامعات اور ان سے ملحق تمام کالجز حد تو یہ ہے کہ ٹیوشن سینٹرز اور کوچنگ سینٹرز تک بند کرنے کا حکم صادر فرمایا تھا مگر جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے ملازمین کو بغیر کسی بھی حفاظتی یانتظام کے اپنی ڈیوٹیوں پر آنے کا حکم صادر فرما کر تمام ملازمین جامعہ کراچی کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اگر کسی بھی ملازم جامعہ کراچی کو اس وائرس کی وجہ سے کوئی بھی مالی یا جانی نقصان ہوا تو اسکے ذمہ داروں کا تعین کون کرے گا۔ جنرل سیکریٹری ایمپلائز ویلفیئر ایسو سی ایشن عبُید اللہ خان کو ہدایت دی گئی کہ اس ضمن میں ایک خط انتظامیہ جامعہ کراچی کو تحریر کیا جائے جس میں درخواست کی جائے کہ اس موذی وائرس سے ملازمین کو بچانے کے لئے محترم جناب وزیر اعلیٰ صاحب، صوبہ سندھ کے خط پر مکمل عملدآمد کیا جائے تا کہ قیمتی انسانی جانوں کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو سکے۔ آخر میں ہر دلعزیز جناب سید مصطفی کمال بھائی، چیرمین، پاک سر زمین پارٹی سے ملازمین جامعہ کراچی نے اپیل کی کہ جس طرح کراچی شہر کے لوگ دیگر مسائل کے حل کے لئے آپ کی طرف ہی دیکھ رہیں ہیں اس ہی طرح ہم بھی آپ سے امیُد کرتے ہیں کہ اس نازک وقت میں آپ اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here