مرحومین سہیل شاہ اور محمد عثمان احمد کے لئے اجتماعی فاتحہ وقرآن خوانی

0
1785

مرحومین سہیل شاہ اور محمد عثمان احمد کے لئے اجتماعی فاتحہ وقرآن خوانی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے مرحومین سہیل شاہ اور محمد عثمان احمد کے ایصال ثواب کے لئے بروز جمعہ گراؤ نڈ فلور سوک سنیٹر میں اجتماعی فاتحہ وقرآن خوانی کا اہتما م کیا گیااس موقع پر کے ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی ملازمین نے ہاتھوں پر سیاہ پٹیاں باندھی ہوئی تھی اس موقع پر ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ جنا ب نوید انور صدیقی نے مرحومین سہیل شاہ اور محمد عثمان احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا سرپرست اعلیٰ نے انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین کو واجبات فوری طور پر ادا کئے جائیں اور مرحومین کی فیملی ممبر کو فوری طور پر نوکری دی جائے اور مرحومین کے لئے خصوصی گرانٹ کا اعلان کیا جائےکے ڈی اے ایمپلائز یونین نے ڈائریکٹر جنرل سے پرْ زور مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کا میڈیکل فوری طور پر بحا ل کیا جائے اور امن ایمبولینس کا انتظام فوری طور پر کیا جائے آ خر میں مرحومین کی مغفرت کی دعا کی گئی اور جوائنٹ انچارج لیبر ڈویثرن حیدر زیدی جو کہ کافی دنوں سے علیل ہیں ان کی صحتیابی کے لئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here