تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد، طلبا و طلبات کیلئے ضروری ہے، پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین

0
2554

کھیلوں کی مکمل سرپرستی کریں گے، صحت مند معاشرے کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، کھیل اور کھلاڑی لازم و ملزوم ہیں یہی سوچ رکھتے ہوئے طالبات کو بھی مختلف کھیلوں کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی کئے جاتے رہیں گے، پاکستان بھر میں ہونے والی یونیورسٹیز اور دیگر کھیلوں کی سرگرمیوں میں ٹیمیں بنائی جائیں گے اور انہیں مقابلوں ک یلئے بھیجا جائے گا، ان خیالات کا اظہار سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ولی الدین کا کہنا تھا کہ سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار کی سربراہی میں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مکمل وسعت دی گئی اور اس نے پاکستان بھر میں ہونے والے مقابلوں میں اپنی بہترین ٹیموں اور کھلاڑیوں کو بھیجا جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرکے پورے ملک میں یونیورسٹی کا نام بلند کیا۔ اس وقت بھی جامعہ کے کھلاڑیوں میں ہاکی، کرکٹ، فٹ بال، باکسنگ ، والی بال، باسکٹ بال اور بیڈمنٹن کی ٹیمیں موجود ہیں جن میں کھلاڑی اپنی اہلیت کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں جبکہ مستقبل قریب میں مزید ٹیموں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ کھیل اور کھلاڑی لازم و ملزوم ہیں یہی سوچ رکھتے ہوئے طالبات کو بھی مختلف کھیلوں کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں اور ان کی ٹیمیں بنائی جا رہی ہیں جن کی بدولت ان کی صلاحیتیں مزید ابھر کر سامنے آئیں گی۔ سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار کا کہنا تھا کہ ماضی میں سرسید یونیورسٹی کی ٹیموں نے مختلف کھیلوں میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔ سرسید یونیورسٹی کے چانسلر جاوید انوار کی جانب سے کامیاب ایونٹس میں کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جاتی رہی ہے اور کھیلوں میں عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں کو انعامات دیئے جاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے کھیلوں میں ہمارے کھلاڑیوں کی توجہ اور بڑھی ہے۔ اس کی ایک مثال بین الشعبہ جاتی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں طالب علموں نے بھرپور حصہ لیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اجازت سے ایک اسپورٹس ایونٹ کرایا اور اس کے علاوہ ایچ ای سی کے مختلف ایونٹس میں سر سید یونی ورسٹی نے شرکت کی جہاں جامعہ کی ٹیموں نے اپنی صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کی بدولت نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہوئے ٹرافیاں اور انعامات حاصل کئے ہیں۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ نے پروفیسر ڈاکٹر ولی الدین کو یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر بنے پر مبارکباد دی اور اسپورٹس ڈائریکٹر مبشر مختار نے انہیں اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ اس موقع پر سرسید یونیورسٹی کے رجسٹرار سید سرفراز علی نے انہیں اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی تفصیل سے بتائی اور انہوں نے جاوید اقبال اسسٹینٹ اسپورٹس آفسر جنہیں حال ہی میں پاکستان ٹگ آف وار فیڈریشن میں بحیثیت خزانچی کے عہدے پر منتخب کیا گیا ہے کی کھیلوں میں خدمات کے حوالے آگاہ کیا۔ وائس چانسلر نے جاوید اقبال کو مبارکباد دی۔ ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار نے رجسٹرارسید سرفرازعلی کی اسپورٹس میں گہری دلچسپی اور اسپورٹس کے فروغ میں اہم کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پر طارق خان اور نور بخش فٹبال کوچ بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here