رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا معائینہ کیا

0
1836

 

شہید انقلاب فیملی پارک میں پھولوں کی نمائش جاری،عوام کی بڑی تعداد میں شرکت
کراچی(نمائندہ خصوصی)چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور نے رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ،یوسی26 کے چیئرمین سید علی رضا امام اور وائس چیئرپرسن رابعہ سلطانہ و دیگر کے ہمراہ بلدیہ شرقی اورپارک کمیٹی کی جانب سے شہید انقلاب فیملی پارک گلشن اقبال یوسی 21 میں پھولوں کی نمائش کا معائنہ کیا، اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین معید انور نے بلدیہ شرقی اورپارک کمیٹی کی جانب سے مثالی نوعیت کی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کر نے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے درمیان پارک کمیٹی کے ایسے باہمت اور حوصلہ مند لوگ ہیں جو شہریوں کیلئے تفریحی وصحت مندانہ سہولیات فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں علاقہ مکینوں سےدرخواست کرتا ہوں کہ وہ ان پارکس اور پبلک پراپرٹیز کو اون کریں اور جو اچھا کام کر رہا ہے اسے سراہیں، رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بھی منعقدہ پھولوں کی نمائش کو قابل ستائش اقدام قرار دیا اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں ہوتی رہنی چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ خواہش اور درخواست ہے کہ ہم آپس کے تمام اختلافات بھلا کر شہر کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں،اپنے اندرعوامی خدمت کا لامحدود جذبہ پیدا کریں اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ اپنے شہر و علاقے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، بعد ازاں چیئرمین معید انور نے بلدیہ شرقی کے ملازمین بالخصوص محکمہ پارکس کی جانب سے فلاور شو کیلئےکئے گئے اقدامات پر انہیں سراہا اور پارکس کمیٹی اور بلدیہ شرقی کے ملازمین کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئیں، اس موقع پرچیئرمین معید انور اور رکن قومی اسبملی کشور زہرہ نے شہید انقلاب فٹبال گراؤنڈ میں جاری فٹبال ٹورنامنٹ میں میچز بھی دیکھے اور کامیاب ٹیموں کو شیلڈ اور ٹرافیز پیش کیں، ڈائریکٹر پارکس توقیر عباس اور متعلقہ یوسیز کے نمائندگان کے علاوہ علاقہ مکین بھی موجود تھے۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here