آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ میں کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی نے اپنے مقابلے جیت لیے.

0
1662
مہمان خصوصی جناب سید سرفراز علی صاحب کے ساتھ سندھ یونیورسٹی کے کھلاڑیوں کا گروپ, طلعت محمود, شاہد مسعود, مبشر مختار, جاوید اقبال اور طارق خان بھی موجود ہیں

آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ میں کراچی یونیورسٹی اور سندھ یونیورسٹی نے اپنے مقابلے جیت لیے.
سرسید یونیورسٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی منفرد مقام رکھتی ہے. سید سرفراز علی
ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام آل سندھ انٹر یونیورسٹی وومن والی بال چیمپئن شپ میں کراچی یونیورسٹی نے آغا خان یونیورسٹی کو دو اسٹریٹ سیٹ میں شکست سے دوچار کیا. .افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جناب سید سرفراز علی رجسٹرار سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے کھلاڑیوں سے خطاب کے دوران فرمایا کہ ہر طالب علم کے لئے ضروری ہے کہ وہ علمی مقابلوں کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور شرکت کرے. انہوں نے بہترین انتظامات کرنے پر سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ان کا کہنا تھا کہ سرسید یونیورسٹی تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی منفرد مقام رکھتی ہے.
دوسرے میچ میں سندھ یونیورسٹی نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی.دوسرے میچ کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر عقیل الرحمان صاحب ڈین بیسک سائنسز سرسید یونیورسٹی تھے.
دیگر مہمانان گرامی میں ایکٹنگ کنوینیر اسپورٹس سرسید یونیورسٹی قاضی نصر عباس, شاہد مسعود صاحب سیکریٹری سندھ والی بال ایسوسی ایشن, جناب وسیم ماجد صاحب, طلعت محمود, عبدالباسط, عامر صدیقی, محمد حفیظ, محمد کاشف, میڈم مختار, میڈم کوثر, میڈم ماجدہ, میڈم رفعت, مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ, نعمان الدین, لبنہ ناز اور طارق خان موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here