نیشنل انکیوبیشن فارکریٹیوانٹرپرینیورشپ جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
864

نیشنل انکیوبیشن فارکریٹیوانٹرپرینیورشپ جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) نیشنل انکیوبیشن فارکریٹیوانٹرپرینیورشپ جامعہ کراچی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان میوزیم کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعرات کے روز وائس چانسلر سیکریٹر یٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمتی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ڈائریکٹر میوزیم آرکائیوزاینڈآرٹ گیلری ڈیپارٹمنٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کراچی ڈاکٹر اسماء ابراہیم نے دستخط کئے۔
اس موقع پر حسن سید اور تنویر افضل بھی موجودتھے۔مفاہمتی یادداشت کے مطابق ملک بھر سے منتخب ہونے والے کرییٹواسٹارٹ اَپس کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اپنی آرٹ گیلری کے ذریعے پروموٹ کرے گا۔علاوہ ازیں تخلیقی فن اور نمائشوں سے متعلق معلومات کا اشتراک کرنا،ڈیجیٹل آرٹ گیلری کا قیام،مہارت اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ فن سے متعلق مختلف سرگرمیوں، جیسے گفتگو اور سیمینارز، نوجوانوں اور آنے والے فنکاروں کیلئے نمائشوں کا اہتمام، آرٹ گیلریوں سے متعلق قومی / بین الاقوامی تنظیموں کی رکنیت حاصل کرنے میں معاونت فراہم کرنا۔ ثقافتی تجربات تک رسائی کو بہتر بنانا،آرٹ کے میدان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی مدد سے درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرکے آرٹ کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here