کشمیر ڈے ہاکی میچ ، الصغیر اور سکھر کا میچ 1-1 گول سے برابر

0
1694

کشمیر ڈے ہاکی میچ ، الصغیر اور سکھر کا میچ 1-1 گول سے برابر
محمد حذیفہ شاہد اور محمد دانیال نے گول اسکور کئے
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی نے انعامات تقسیم کئے
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) یوم کشمیر کے حوالے سے پیپلز اسٹیڈیم سکھر میں الصغیر ہاکی کلب کراچی اور سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ہاکی میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا، الصغیر ہاکی کلب کا گول سینٹر فارورڈ محمد حذیفہ شاہد نے جبکہ سکھر کا گول محمد دانیال نے اسکور کیا، میچ کے مہمان خصوصی سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری رمضان جمالی نے میچ کے اختتام پر انعامات دیئے اور اسناد تقسیم کیں، اس موقع پر عظمت پاشا اور الصغیر ہاکی کلب کے کوچ زاہد غفار نے کلب کی جانب سے رمضان جمالی، سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذوالفقار حسین اور محکمہ کھیل سندھ کے انجینئر سجاد سومرو کو یادگاری شیلڈ پش کیں. مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ الصغیر ہاکی کلب کا دورہ سکھر اور خیرپور انکی قومی کھیل سے محبت کی غمازی کرتا ہے، نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل الصغیر ہاکی کلب نے جس طرح خیرپور اور سکھر کا مقابلہ کیا وہ قابل ستائش ہے، اس دورے سے ان نوجوانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہوگا اور انہیں بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملا ہوگا. سکھر ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ذوالفقار حسین نے بھی الصغیر ہاکی کلب کے کھیل کی تعریف کی اور انکے دورے کو کامیاب قرار دیا، محکمہ کھیل کے سندھ کے انجینئر سجاد سومرو نے کہا کہ مہمان کھلاڑیوں کے عمدہ کھیل نے لاجواب کردیا، آخر میں الصغیر ہاکی کلب کے سیکریٹری عظمت پاشا نے سجاد سومرو اور تمام مہمانوں کا شاندار میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here