یوسی 21 میں شان پارک کی تزین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے

0
1652

کراچی(تجزیاتی رپورٹ:ایس ایم چشتی) چیئرمین بلدیہ شرقی معیدانور کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹرزاہدبن خلیل۔ایڈیشنل ڈائریکٹر وقاص سومرو کی سربراہی میں انکروچمنٹ ٹیم نے شان پارک یوسی 21 گلشن اقبال کےپاس برسوں سےقائم تجاوزات کو کلیئر کرکےاہلیان یوسی 21 گلشن اقبال کراچی کوصاف ستھراماحول دینے میں اپنابہترین کرداراداکیا۔ اس حوالےسےبلاشبہ بلدیہ شرقی کےچیئرمین نے نےاپنااہم کرداراداکرتے اجڑتے ہوئےشان پارک کو خصوصی توجہ کےساتھ تزین وآرائش کومحدودوسائل ہوتےہوئےبھی پوراکرنےکی کوشش کی اور اب یہ اپنےتکمیل کےآخری مراحل میں داخل ہوگیاہے اس حوالے سےچیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ ضلع شرقی کو بلدیاتی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں ، یوسیز کو بالترتیب بلدیاتی مسائل کا خاتمہ کرکے بہتری لائی جارہی ہے ، ہمارا مقصد عوام کے مسائل میں کمی لاکر ان کی دہلیز پر انہیں سہولیات میسر کرنا ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 21 میں روڈ کار پیٹنگ اور پارک کی تزین و آرئش کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ تفصیلات کے مطابق یوسی 21 میں شان پارک کی تزین وآرائش کا کام تیزی سے جاری ہے ، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر شان پارک میں لگائی جانی والی لائیٹس کا معائنہ کیا ، اس موقع پر انہوں نے پارک انتظامیہ کو جدید طرز پرروشنی اور بچوں کیلئے سہولیات متعارف کرا نے کی ہدایات دیں، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پارکس ہماری عوام کیلئے ایک سستی تفریح کا واحد ذریعہ ہیں ، ہم حتی المکان کوشش کررہے ہیں کہ علاقائی سطح پر پرانے پارکوں کو بہتر سے بہتر بنائیں جبکہ دوسری جانب نئے پارکوں میں بھی اضافہ کریں ۔ بعد از اں چیئرمین معید انور نے یوسی 21 کے مختلف علاقوں میں سڑک کی استرکاری کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور موقع پر ہی استرکاری کے کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیں ، اس موقع پر علاقہ عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین معید انور نے کہا کہ ہم محدود وسائل میں رہتے ہوئے کوشاں ہیں کہ علاقوں کے چھوٹے بڑے مسائل کو دور کیا جائے ، اس لئے اکثر ہم اپنے دائرہ کار سے بڑھ کر اقدامات کی انجام دہی کی کوشش کرتے ہیں، کوشش یہ ہے کہ عوام کے مسائل میں کمی لائیں، شان پارک کےدورےپر کے موقع پر یوسی چئیرمین محمد عدنان ودیگر یوسیز نمائندگان بھی موجود تھے۔۔۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here