اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہو گیا

0
761

اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہو گیا
افتتاحی میچ میں میزبان سندھ فاتح۔ کے پی کو 3-0 سے شکست،مہمان خصوصی نور الحسن نے ایونٹ کا افتتاح کیا
کراچی:( رپورٹ – پرویز شیخ) اے کے ڈی نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہو گیا۔میزبان سندھ اور ایچ ای سی نے اے پہلے روز اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منگل کو شروع ہونے والی نیشنل ویمن والی بال چیمپئن شپ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب میں ہوا جس کے مہمان خصوصی سابق انٹر نیشنل والی بال کھلاڑی نور الحسن تھے۔جنہوں نے بال کو سروس کرکے میگا ایونٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری شاہ نعیم ظفر ،سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اور ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری شاہد مسعود، انجینیئر سید محفوظ الحق، اصغر بلوچ،عزت الدین ،آصف کرسٹوفر ،پرویز احمد،فرقان حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایونٹ کے پہلے روز کھیلے گئے افتتاحی میچ میں میزبان سندھ نے خیبر پختونخواہ کو 3-0 سے زیر کر کے ایونٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔میچ اسکور فاتح ٹیم کے حق میں 25-19، 25-8 اور 25-14 رہا۔ سندھ کی جانب سے لبنیٰ ناز ،کومل اور سحرش نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ دوسرے میچ میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے آزاد جموں کشمیر کو با آسانی3-0سے مات دی ،میچ اسکور فاتح ٹیم کے حق میں 25-5 ،25-7 اور 25-6 رہا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے نیشنل چیمپئن شپ کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر آرگنائزنگ ٹیم کی تعریف کی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here