جامعہ کراچی : بیوروچیف جیو ٹی وی بیلجیم کا شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے ہمراہ شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ

0
2186

جامعہ کراچی : بیوروچیف جیو ٹی وی بیلجیم کا شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی کے ہمراہ شعبہ ابلاغ عامہ کا دورہ
بیوروچیف جیو ٹی وی بیلجیم ڈاکٹر خالد حمیدفاروقی نے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کے ہمراہ جمعرات کے روز شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کا دورہ کیا اور شعبہ کی فیکلٹی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ڈاکٹر خالد حمید نے شعبہ ابلاغ عامہ کی فیکلٹی کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ ابلاغ عامہ کی اہمیت وافادیت سے دنیا بھر میں استفادہ کیا جارہاہے اور پاکستانی بیانیے کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچایا جارہے جس کے لئے شعبہ ہذا کا کلیدی کردار ہے۔
انہوں نے تجویز دی کہ شعبہ ہذا کو چاہیئے کہ وہ پوری دنیا اور بالخصوص یورپی جامعات کے شعبہ ابلاغ عامہ اور میڈیاسائنسز کے ساتھ روابط کوفروغ دیں تاکہ شعبہ ہذا کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ اعلیٰ معیاری تدریس وتحقیق اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیداکرسکیں۔فیکلٹی ممبران اور طلبہ کو یورپی جامعات میں ہونے والی تحقیق سے استفادہ کرتے ہوئے جدید تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمد عراقی نے کہا کہ میڈیا ایک طاقت ہے اور اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے استعمال کیا جائے تو معاشرے ترقی کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔میڈیا وسیع تر اور موثر ترین ذریعہ ابلاغ ہونے کی وجہ سے آج معاشرے کا اہم جزو ہے، اور محسوس و غیر محسوس طریقوں سے انسانی زندگی کو متاثر کررہا ہے۔ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی نہیں ہے اور میڈیا کی رہنمائی ان کی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا سکتی ہے۔
……………………………………………………..

جامعہ کراچی: مختلف کھیلوں میں جامعہ کی نمائندگی کرنے والے طلباوطالبات میں بدست شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اسپورٹس کٹس تقسیم*

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جامعہ کراچی کی جانب سے مختلف کھیلوں میں جامعہ کی نمائندگی کرنے والے طلباوطالبات میں اسپورٹس کٹس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلبہ پورے پاکستان میں جامعہ کراچی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہیں۔مجھے خوشی ہے کہ ہمارے طلباوطالبات کو دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب سے غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لینے کے بھر پور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔تقریب کا اہتمام دفترمشیر امورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام انتظامی عمارت کے سامنے کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر خالد عراقی نے مزید کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی وجہ سے طلبہ کی ذہنی وجسمانی نشوونما بہترانداز میں ہوپاتی ہے۔جامعات کا یہ ہی کام ہے کہ طلباوطالبات کو مثبت سرگرمیوں میں مصروف عمل رکھنے کے لئے مواقع فراہم کریں ۔

عصرحاضرمقابلے کا دور ہے اور اس میں اپنے آپ کو منوانے کے لئے آپ کو ہر قسم کے چیلنجز سے نبرد آزماہونے کے لئے تیاررہنا چاہیئے ،اسپورٹس آپ کو تحمل ،برداشت اور یگانگت سیکھاتاہے اور آپ کی قائدانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔

مشیر امور طلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ مذکور ہ تقریب جامعہ کراچی کی اسپورٹس سوسائٹی کی حوصلہ افزائی کے لئے منعقد کی گئی ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ طلبہ جامعہ کراچی کی نمائندگی کرتے ہوئے اس کے عزت اور وقار کا پاس رکھیں گے۔

…………………………………………….

خون کے انتقال کے بغیر تھیلسمیا کی مینجمنٹ کی کم آمدنی والے ممالک میں بیحد اہمیت ہے ۔ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری.

ایڈز سے متعلق معلومات اور اس کی منتقلی کے وجوہات اور اس کے معاشرتی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیماری سے بچاﺅ اور اس کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر سعید خان.

چلڈرن اسپتال کراچی کے کنسلٹنٹ ہیماٹولوجسٹ اینڈ بون میروٹرانسپلانٹ فزیشن ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری نے کہا کہ خون کے انتقال کے بغیر تھیلسمیا کی مینجمنٹ کی کم آمدنی والے ممالک میں بیحد اہمیت ہے جہاں خون کے انتقال کی وجہ سے دوسری بیماریوں کے پھیلاﺅ اور آئرن اوورلوڈ کا خطرہ موجود ہے۔ٹرانسپلانٹ کی سہولت بھی عملی طور پر تمام کیسز میں ممکن نہیں ہے۔ہمارے مطالعے میں تھیلسمیاکے ان مریضوں کو شامل کیا گیا جن کا ہائیڈروکسی یوریا سے علاج کیا جارہاتھا۔علاج سے پہلے اور علاج کے بعد جینیاتی میوٹیشن کا تجزیہ کیا گیا جس سے یہ پتہ چلا کہ کچھ مخصوص جینیاتی میوٹیشن رکھنے والے مریض اس علاج کے زیر اثر بہتر نتائج کا اظہار کررہے ہیں جبکہ دوسرے مریضوں پر اس علاج کا خاطر خواہ اثر نہیں ہواہے۔ تھیلسمیا کے مریضوں کی جینیاتی اسکریننگ سے ان کے علاج کے متعلق بہتر فیصلہ لینے میں مدد ملتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ فعلیات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام شعبہ ہذا کے پروفیسر ڈاکٹر ایم ایچ قاضی آڈیٹوریم میں منعقدہ تین روزہ دوسری پروب کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز محمد علی جناح یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران عظیم نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس کے مریضوںکی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2025 تک یہ تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچ جائے گی اور پاکستان زیابیطس سے متاثرہ 10 ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آجائے گا۔ہم نے اپنے مطالعے میں موٹاپے کی بنیاد پر ذیابیطس کے مریضوں میں جینیاتی تحقیق انجام دی اور کئی اہم جینز کے ظہورکو بڑھا ہواپایا۔ان جینز کی شناخت سے زیابیطس کی تشخیص اور علاج میں بڑی مددملنے کا امکان ہے۔
چیئر مین شعبہ فعلیات جامعہ کراچی ڈاکٹر تاثر احمد خان نے ساﺅتھ ایشین ایسوسی ایشن آف فزیالوجسٹ اور پاکستان فزیالوجیکل سوسائٹی کے تعاون پر ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
ڈاﺅیونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر سعید خان نے کہا کہ اندوران سندھ میں حال ہی میں ایچ آئی وی کے پھیلاﺅ سے کافی خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور اسی لئے یہ بیحد اہم ہے کہ ایڈز سے متعلق معلومات اور اس کی منتقلی کے وجوہات اور اس کے معاشرتی اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے بیماری سے بچاﺅ اور اس کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پر اقدامات کئے جائیں۔انہوںمزید کہا کہ اگرکسی شخص میں مذکورہ مرض کی تشخیص ہوبھی جاتی ہے تو سوسائٹی اسے کنارہ کشی کرنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیئے کیونکہ مذکورہ مرض اس کی مرضی سے لاحق نہیں ہوا ہوتا ہے ،انہیں بھی معاشرے کے دیگر افراد کی طرح زندگی گزارنے کا حق ہے۔
ٹبہ کڈنی انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر سید عقیل احمد نے کہا کہ گذشتہ دوسوسالوں سے ادویات کے شعبہ نے بے انتہا ترقی کی ہے،آج کے لوگ پرانے لوگوں کے مقابلے میں لمبی اور بہتر زندگی جی رہے ہیں۔آج کے سائنسدان بڑھاپے کو روکنے پر تحقیق کررہے ہیں اور مستقبل قریب میں اس میں معنی خیز پیش رفت متوقع ہے۔جدید آلات اور تشخیصی طریقہ کار کی بدولت اب بروقت امراض کی نشاندہی کے بعد ان کا علاج ہورہاہے جس سے لوگوں کی زندگی میں اضافہ ہورہاہے۔ادویات کے شعبہ کا مستقبل تابناک ہے۔
رئیسہ کلیہ علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب نے کہا کہ سائنسی شعبہ نے گذشتہ چند دہائیوں میں انقلابی ترقی کی ہے اور اس ترقی کی رفتار میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم تمام سائنسدان سائنسی تحقیق کو فروغ دیتے ہوئے اس رفتارکو مزید تیز کرنے کے لئے اپنا کلیدی کردار اداکریں۔انہوں نے کانفرنس میں ڈاکٹر تاثیر احمد خان کے کلیدی کردار کو بیحد سراہا اور شعبہ فعلیات کو پاکستان کے چند تعلیمی شعبہ جات میں سے ایک قراردیا۔
ورلڈ پولٹری سائنس ایسوسی ایشن پاکستان چیپٹر ساﺅتھ زون کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر شاہد وحید نے کہا کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی صحت پر مضر اثرات کے حوالے سے پایاجانے واا تاثر اور پروپیگنڈا خلاف حقیقت ہے اور حقائق کے منافی ہے۔مرغیوں کو کسی بھی قسم کے ایسے انجکشن نہیں لگائے جاتے اور نہ ہی ایسی کوئی خوراک دی جاتی ہے جو ان کی گروتھ کا باعث بنے بلکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ان کی فیڈتیارکی جاتی ہے ۔
……………………………………………….

جامعہ کراچی: ایم اے انگریزی سال اول اور سال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018ءکے نتائج کا اعلان.
ناظم امتحانات جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد ارشد اعظمی کے مطابق ایم اے انگریزی سال اول اور سال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2018ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر کے امتحانات میں ماریہ بنت شبیر جمالی سیٹ نمبر531596 نے 507 نمبرز کے ساتھ پہلی پوزیشن جبکہ عظمت فاطمہ بنت انورعباس سیٹ نمبر531568 نے 496 نمبرز کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں 70 طلبہ شریک ہوئے،13 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا جبکہ 57 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 18.57 فیصدرہا۔
ایم اے سال اول کے امتحانات میں 89 طلبہ شریک ہوئے،13 طلبہ کو کامیاب قراردیاگیا جبکہ 76 طلبہ ناکام قرارپائے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 14.61 فیصدرہا۔
………………………………………….

جامعہ کراچی: پاک ترک معارف اسکول وکالج فارایشیاءپیسیفک کے وفد کی وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات
جامعہ کراچی میں پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کے قیام کی تجویز
پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکول وکالج فارایشیاءپیسیفک کے ریجنل کو آرڈینیٹر HARUN KUCUKALADAGLI کی سربراہی میں پانچ رکنی وفد نے بدھ کے روز جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔دوران ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج کی جانب سے یہ تجویز پیش کی گئی کہ وہ جامعہ کراچی کے تعاون سے جامعہ کراچی میں ایک اسکول وکالج قائم کرنا چاہتے ہیں،جس کابنیادی مقصد پاکستانی طلبہ کو اعلیٰ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے وفد کو بتایا کہ وہ اس سلسلے میں سندیکیٹ کے آئند ہ ہونے والے اجلاس میں ممبران کو اس تجویز سے آگاہ کریں گے اور تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے کئے جانے والے فیصلے سے آپ کو آگاہ کردیا جائے گا۔ڈاکٹر خالد عراقی نے جامعہ کراچی کی مختلف کلیہ جات میں ہونے والی تدریسی وتحقیقی سرگرمیوں اور طلباوطالبات کو دی جانے والی سہولیات اور اسکالرشپس کے حوالے سے بھی وفد کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ کراچی میں زیر تعلیم طلبہ کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں وفد نے ووکیشنل ٹریننگ شروع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس پرڈاکٹر خالد عراقی نے وفد کو بتایا کہ جامعہ کراچی اگلے سیمسٹر میں ترکی زبان کے سرٹیفیکٹ اور ڈپلومہ کورسز کا آغاز کرسکتی ہے اور اس سلسلے میں ہمیں ترکی زبان کے ماہرین کی جلدزجلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ بروقت سرٹیفیکٹ اور ڈپلومہ کورسز کے آغاز کو یقینی بنایا جاسکے۔وفد نے شیخ الجامعہ کو بتایا کہ اگلی ملاقات میں تمام دستاویزی کاروائی مکمل کرکے منظوری کے لئے پیش کردی جائے گی۔اس موقع پر ڈائریکٹر شعبہ تصنیف وتالیف وترجمہ جامعہ کراچی ڈاکٹر ندیم محمود بھی موجود تھے۔
……………………………………………………………………
تحریر:حمزہ مبین
وزیراعظم مفت ہنرمند پروگرام 2020 NAVTEEC
داخلے کا اعلان
ہر طرح کے کورس اور پاکستان کے ہر مقامات پرمفت داخلے جاری
24 جنوری داخلے کی آخری تاریخ
دوران کورسز ہر ماہ 3000 مہینہ وظیفہ
بلامعاوضہ تربیتی کیمپ مفت داخلہ مفت کورس
خواہش مند نوجوان اپنا قومی شناختی کارڈ،
پی آر سی ڈومیسائل ، میٹرک مار شیٹ ، 1/1سائز تصویر کے ہمراہ اپنے قریبی منتخب کردہ انسٹیٹیوٹ پر فارم حاصل کر کے وہیں مفت جمع کروائیں.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here