طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری ،علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلہ،چائنا میں تعلیم حاصل کرنے کا نادرموقع

0
885
میکس مارک ایگزیکیٹو صدرٹاک انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ اور شاہد جمیل پرنسپل علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ایم او یو پردستخط کررہوئے ان کے ہمراہ مسرورالحسن صدیقی اوررٰیحان احمد انچارج ایوننگ پروگرام (اے ائی ٹی) بھی موجود ہیں.
شاہد جمیل پرنسپل (اے ائی ٹی) میکس مارک ایگزیکیٹو صدرٹاک انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کوشیلڈ دیتے ہوئے ان کے ہمراہ فرخ نطامی مینجنگ کمیٹی (اے ائی ٹی) چیرمین ٹکنیکل بورڈ ڈاکٹرمسروراحمد شیخ اور رٰیحان احمد بھی موجود ہیں.

طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری ،علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلہ،چائنا میں تعلیم حاصل
کرنے کا نادرموقع
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ٹانک انٹرنیشنل کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوگئے.
کریڈٹ امبوبا کی انتظامیہ اور سیکرٹری انجینئر محمد ارشد خان کو جاتا ہے۔
علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے لیے خوشخبری اس سال چائنا گورنمنٹ نے اے آئی ٹی کو ٹریڈ- ون میں سلیکٹ کیا ہے۔
کراچی:(رپورٹ÷طلعت محمود) علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں سال برائے23- 2022 میں ڈی اے ای اور ڈی پی اے اور ڈی ائی ٹی میں داخلے یکم اگست 2022 سے شروع ہو چکے ہیں۔ اس سال آٹھ ٹیکنالوجیز اور دو نئے پروگرامز ڈی آئی ٹی اور ڈی بی اے میں داخلوں کا آغاز شروع ہو چکا ہے۔ اس سال داخلہ لینے والے طلبا و طالبات کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ چائنہ کی اسکالرشپ بھی دی جا رہی ہے۔
یہ طلباء و طالبات جب تھرڈ ایئر میں پہنچ جائیں گے. تو30 طلبا و طالبات ہرٹیکنالوجی سے لیئے جائیں گے، ان میں آرکیٹکچر ٹیکنالوجی، سول ٹیکنالوجی ،الیکٹریکل ٹیکنالوجی، مکینیکل ٹیکنالوجی،بائیو میڈیکل ٹیکنالوجی اورالیکٹرانکس ٹیکنالوجی شامل ہیں، جبکہ کمپیوٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی اورسافٹ ویئر ٹیکنالوجی سے 50،50 طلباوطالبات لیئے جائیں گے. سندھ ٹیکنیکل بورڈ اور ٹانگ انٹرنیشنل کے تعاون سے چائنا بھیجا جائے گا۔ جس کے تمام اخراجات چائنا کی ٹیکٹیکل گورنمنٹ برداشت کرے گی۔ اور اس کی خاص بات یہ ہے کہ جب یہ طلبہ و طالبات اپنی تھرڈ ایئر کی تعلیم چائنا میں مکمل کرلیں گے، تو اس کے بعد بیک وقت چائنا اور سندھ ٹیکنیکل بورڈ دونوں ڈپلومہ کی اسناد انفرادی طور پر طلبائ کو دی جائیں گی.
اس سال داخلہ لینے والے ہر ٹیکنالوجی کے طلبا و طالبات کے لیے ایک بہترین خوشخبری ہے۔ اس سال چائنا گورنمنٹ نے اے آئی ٹی کو ٹریڈ ون میں سلیکٹ کیا ہے۔ یہ علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے لئے اعزاز کی بات ہے اس کی کریڈٹ امبوبا کی انتظامیہ اور سیکرٹری انجینئر محمد ارشد خان کو جاتا ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here