علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس

0
1187
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر جاوید انوار اور جنرل سیکریٹری محمد ارشد خان ایسوسی ایشن کے سالانہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا سالانہ اجلاس
کراچی (16/مارچ 2021ء) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے صدر اور سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا کی وجہ سے نہ صرف سماجی و معاشرتی ڈھانچہ بدل چکا ہے، بلکہ معمولات زندگی میں بھی نمایاں تبدیلیاں رونما ہوچکی ہیں ۔ تاہم یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ ہم نے اس چیلنج کا خوش اسلوبی سے مقابلہ کرتے ہوئے کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا اور تعلیمی سرگرمیوں کو تعطل کا شکار نہیں ہونے دیا ۔
انھوں نے کہا کہ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے قیام کا بنیادی مقصد سرسید احمد خان کی نظریاتی جدوجہد کو اجاگر کرنا اور ان کے مشن کا حصہ بننا تھا ۔ وہ فروغِ تعلیم اور تربیت کے سب سے بڑے داعی تھے ۔ علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی شبانہ روز کاوشوں کے نتیجے میں پہلے علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور بعد ازاں سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا قیام عمل میں آیا اور دونوں ادارے مستحکم بنیادوں پر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ۔ سرسید یونیورسٹی کا بین الاقوامی جامعات اور اداروں سے اشتراک ہے جس سے اساتذہ اور طلباء استفادہ کر رہے ہیں ۔
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کے اعزازی سیکریٹری جنرل محمد ارشد خان نے ایسوسی ایشن کی کارکردگی کی سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سرسید ٹاور کی اگلی99 سالہ مدت کے لیے لیزنگ کرالی گئی ہے اور زیرِ التوا پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کردی گئی ہے ۔ ٹرسٹ بنانے کی کوششیں بھی بارآور ثابت ہورہی ہیں ۔ ایسوسی ایشن کی ویب سائیٹ بھی بن چکی ہے ۔
کرونا کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش کے نقصان سے بچنے کے لیے سرسید یونیورسٹی نے طلباء کے لیے آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا اور آن ائن ایجوکیشن میں اپنی مہارت اور اعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پرہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے 98.49 ریٹنگ حاصل کی اور
Higher Education Data Repository کے لیے منتخب کردہ 13 جامعات میں شامل ہونے میں کامیاب ہوگئی ۔ یہ ورلڈ بینک کا اسپانسرڈ شدہ پروجیکٹ ہے ۔
اس ضمن میں وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر ولی الدین نے امتحانات ، داخلے، آن لائن ایجوکیشن، کوالٹی ایشورنس، سوشل میڈیا پالیسی سمیت36 پالیسیاں بنائیں اور انہیں اکیڈمک کونسل، ایف پی سی اور یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز سے منظور کروایا ۔
سرسید یونیورسٹی نے ایک اہم پارٹنر کے طور پر وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آئیڈیا جسٹ کے اشتراک سے نیشنل آئیڈیاز بینک کا آغاز کیا جس کا افتتاح صدرِ پاکستان عارف علوی نے کیا ۔ سرسیدیونیورسٹی اور ہیلتھ اینڈ سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ایک خودکار مصنوعی ٹانگ تیار کی جارہی ہے ۔ سرسید یونیورسٹی اب تک مقامی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ 58 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرچکی ہے جن میں چین، انڈونیشیا، ترکی،شام اور یورپی یونین شامل ہیں ۔ نصاب اور لیبارٹریز کی اپ گریڈنگ کے لیے ایک انڈسٹریل ایڈوائزری بورڈ بنادیا گیا ہے ۔ کھیلوں کی سرگرمیاں بھی پوری شد و مد سے جاری رہیں ۔
ایجوکیشن سٹی میں واقع دوسو ایکڑ زمین پر جلد ہی تعمیراتی کام شروع کردیا جائے گا ۔ ہے ۔ پانی اور شمسی توانائی کا انتظام کردیا گیا ہے اور وہاں زراعتی سرگرمیاں بھی شروع ہوچکی ہیں ۔ شجرکاری کی مہم کا بھی آغاز کردیا گیا ہے ۔ نیو کیمپس کے داخلی دروازے اور مسجد کا نقشہ بنایا جارہا ہے ۔
علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں نئی ٹیکنالوجیز کا اضافہ کیا جارہا ہے ۔ رواں سال 951 طلباء نے داخلہ لیا جو تاریخ کے سب سے زیادہ داخلے ہیں ۔ اے آئی ٹی واحد ادارہ تھا جس نے سب سے پہلے سندھ میں آن لائن ایجوکیشن شروع کیا ۔ طلباء کو بہترین سہولیات مہیا کرنے کے لیے سافٹ وئیر ٹیکنالوجی کی نئی لیبارٹری بنائی گئی جس میں 35 جدید کمپیوٹر رکھے گئے ۔ اے آئی ٹی میں اسپورٹس کمپلیکس بھی تیار کیا جارہا ہے ۔
مذکورہ اجلاس میں گزشتہ سال کی میٹنگ کے منٹسminutes اتفاقِ رائے سے منظور کر لئے گئے اورسالانہ اجلاس کے اختتام پر گائیڈنس سینٹر کی تشکیل کردہ میوزک سوساءٹی کے طلباء نے ترانہ علیگڑھ پیش کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here