سرسید یونیورسٹی اسپورٹس گالا، کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ نے وننگ ٹرافی اپنے نام کرلی

0
1493

سوفٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دوسری،بائیو میڈیکل،الیکٹرونکس اور سول نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی

ملتان سے سینیٹر رانا محمود الحسن ،چیرمن الحرہ بلڈرز معین الدین صدیقی ، چانسلر جاوید انوار ،وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین،رجسٹرارسید سرفراز علی،قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس کا اظہار خیال

بوائز کرکٹ میں کمپیوٹر سائنس نے اورگرلز مقابلوں کی ٹرافی بائیومیڈیکل انجینئرنگ نے حاصل کی،رجسٹرارسید سرفراز علی، مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس نے اسپورٹس گالا کی رپورٹ پیش کی،

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی سلور جوبلی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ چار روزہ اسپورٹس گالا میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ عمدہ پرفارمنس اور پہلی پوزیشن جیتنے پر وننگ ٹرافی کمپوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ نے حاصل کرکے میدان مارلیا ۔ سوفٹ ویئر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دوسری،بائیو میڈیکل،الیکٹرونکس اور سول نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ اسپورٹس گالا کے آخری روز کھیلے جانے والے بوائز کرکٹ کے مقابلوں میں کمپیوٹر سائنس نے کمپیوٹر انجینئرنگ کو ہراکر اور گرلز مقابلوں کی ٹرافی بائیومیڈیکل انجینئرنگ نے سافٹ ویئر انجینئرنگ کوہراکر اپنے نام کرلی ۔ اسپورٹس گالا میں ملتان سے سینیٹر رانا محمود الحسن ،چیرمن الحرہ بلڈرز معین الدین صدیقی ،سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار ،وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین،رجسٹرارسید سرفراز علی،قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار سمیت دیگر اختتامی تقریب میں شریک ہوئے ۔ چار روزہ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں ملتان سے سینیٹر رانا محمود الحسن نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، اپنے خطاب میں انہوں نے سرسید احمد خان کے مشن کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں میں سرسید یونیورسٹی بڑا کام کررہی ہے، تعلیم کے ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد خوش آئند عمل ہے، انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں پریکٹیکل لاءف میں آنے والی مشکلوں سے نبردآزما ہونے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے،ملتان سے آئے ہوئے سینیٹر رانا محمود الحسن نے سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو پانچ لاکھ روپے نقد انعام کے طور پر عطیہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ایسا ہی ایک اور شاندار اسپورٹس کا ایونٹ منعقد کرائیں ،تاکہ کھیلوں میں بھی طلبہ کو بھرپور صلاحیت دکھانے کا ایک اور موقع مل سکے ۔ چیرمن الحرہ بلڈرز معین الدین صدیقی نے بھی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا، اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے نے طالبعلموں کے جوش و جذبے کو سراہتے ہوئے اس طرح کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے پر زور دیا ۔ سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نوجوان بچوں اور بچیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کئے،انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی کی سلور جوبلی کو شایان شان انداز میں منعقد کرانے میں تمام فیکلٹی ممبران نے بھرپور کردارادا کیا ہے، خصوصاوائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین،رجسٹرارسید سرفراز علی،قائم مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس، ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختارر اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے تمام لوگوں کو شاندار مقابلے منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ رجسٹرارسید سرفراز علی اور مقام کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس نے چار روزہ اسپورٹس گالا کی تفصیلی رپورٹ پیش کی ۔ تقریب کے دیگر معزز مہمانوں میں سید ارشاد احمد بخاری، فیاض بروھی، زاہد چنگیزی،ارسلان صاحب،گل فراز احمد خان اور کراچی شہر سے تعلق رکھنے والی اسپورٹس کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریبات میں کمپیئرنگ کے فرائض شاہد نواب نے ادا کئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here