میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کا طارق روڈ ونرسری کا دورہ

0
1278

میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کا طارق روڈ ونرسری کا دورہ
میونسپل کمشنر ایسٹ نے اپنی نگرانی میں سیوریج مسائل دور کروادئیے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو نے کہا ہے کہ برساتی پانی کی نکاسی کے بعد بھی علاقوں کی صورتحال مانیٹر کرنے کیلئے علاقوں کے دورے کر رہے ہیں اللہ والی چورنگی طارق روڈ پر سیوریج مسائل کو دور کرنے کیلئے بلدیہ شرقی کا عملہ اپنے فرائض سر انجام دیکر شاہراہ کو کلئیر کر رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے افسران کے ہمراہ اللہ والی چورنگی طارق روڈ، نرسری فرنیچر مارکیٹ کے دورے کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ شرقی میں برسات کے بعد جس طرح نکاسی آب کے امور سر انجام دئیے گئے وہ قابل تعریف ہیں جس کو اعلی سطح پر بھی سراہایا گیا ہے اب جو مسائل سامنے آ رہے ہیں وہ سیوریج اوورفلو کے ہیں جسے دور کرنے کیلئے بلدیہ شرقی اپنی ذمہ داری نہ ہوتے ہوئے بھی عوام کو سہولیات پہنچانے کے پیش نظر اپنا کردار ادا کر رہی ہے جلد ہی اللہ والی چورنگی کو کلئیر کر دیا جائے گا انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو بلاتعطل خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اس موقع پر ان کے ہمراہ اسسٹنٹ ایگزہکٹیو انجنئیرز ندیم زیدی، سلیم فاروقی، سلیم احمد ودیگر بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here