تیسیویں نیشنل گیمز پشاور میں سندھ کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر ایس او اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.عرفان صدیقی

0
2337
33 ویں نیشنل گیمز پشاور کے سندھ کے دستے کے چیف ڈی مشن آغا سہیل احمد پٹھان,دستے کی ایسوسی ایٹ سیکریٹری عائشہ ارم کو اجرک پہنا رہے ہیں.سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت, سندھ بیس بال ٹیم کے مینیجر پرویز احمد شیخ ساتھ ہیں.

سندھ نے صوبوں میں پہلی,دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب و کے پی کے سے زیادہ گولڈ حاصل کیئے.کووآرڈینیٹر حیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹی کی احمد علی راجپوت سے گفتگو

33 ویں نیشنل گیمز پشاور میں سندھ کے کھلاڑیوں کی عمدہ کارکردگی پر ایس او اے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں”.یہ باتحیدرآباد اولمپک اسپورٹس کمیٹیکےکووآرڈینیٹر عرفان حسین صدیقی نے سندھ کے دستے کی واپس آمد کے بعد سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت سےگفتگو میں کہی.انکا کہنا تھا کہ سندھ نے تمام صوبوں میں پہلی,دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے پنجاب و کے پی کے سے زیادہ گولڈ میڈل حاصل کیئے تاہم پنجاب کا ایک, کے پی کے کے دو گولڈ میڈلز کے مقابلے میں سندھ کی 5 گولڈ میڈل حاصل کرنے کے باوجود پوائنٹس کی بنیاد پر تیسری پوزیشن بنی.اس کے علاوہ 11 سلور اور 36 برونز میڈلز بھی حاصل کیئے.انہوں نے دستے کی تیاریوں, روانگی, قیام اور واپسی میں نظم و ضبط کے اعلی مظاہرے پر تمام شرکاء بالخصوص چیف ڈی مشن آغا سہیل احمد پٹھان, ایڈوائزر مریم کیریو,ڈپٹی چیف ڈی مشن انجینیئر سید محفوظ الحق,تہمینہ آصف سیکریٹری اصغر بلوچ, ایسوسی ایٹ سیکریٹری عائشہ ارم اور دیگر کو خراج تحسین پیش کیا.انہوں نے کوٹری, جامشورو اور حیدرآباد ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ٹیم آفیشلز پرویز احمد شیخ, خرم رفیع صدیقی,سید محمد ندیم, مختیار بھٹی,عائشہ اور کھلاڑیوں کو بھی گیمز میں شرکت کے لیئے نامزد ہونے اور شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here