ڈاؤ یونیورسٹی ملازمین کے جائز و قانونی تمام دیرینہ مطالبات منظور کرے

0
1735

ڈاؤ یونیورسٹی ملازمین کے جائز و قانونی تمام دیرینہ مطالبات منظور کرے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بروز منگل مورخہ 27 اکتوبر 2020 ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی حق اور مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام جسمیں ڈاؤ یونیورسٹی ایمپلائیز / آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ینگ نرسنگ ایسوسی ایشن ڈاؤ یونٹ شامل ہیں۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے کنوینیئر زمان علی ملن کی سربراہی میں مرکزی ارکان ڈاکٹر قطب الدین صدیقی، قائم علی جوکھیو، ایس ایم صفدر، حامد سلیم، پرویز ارائین، زکریا انور اور ایسوسی ایشنز کے متعدد ممبرز نے اوجھا کیمپس میں واقع ڈاؤ یونیورسٹی ہسپتال، مین او پی ڈی بلاک، ڈائیگناسٹک لیب، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ، او ٹی کمپلیکس سمیت ناظم آباد چیسٹ کلینک اور ملیر چیسٹ گئیں اور ملازمین سے ملاقاتیں کی انہیں مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق اگاہی دی اور بازووں پر سیاہ پٹییاں باندھی اور ملازمین کو مرکزی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔ ڈاؤ یونیورسٹی ملازمین نے جائز مطالبات سے متعلق اگاہی مہم کو بے حد سراہا اور بہرپور تعاون و شرکت کی یقین دہانی کرائ ہے۔ اگاہی مہم تین روز تک جاری رہیگی۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے تحریری طور پر دیا گیا مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاؤ ملازمین کے جائز و قانونی تمام دیرینہ مطالبات منظور کرے گی۔ اگر اس حوالے سے ادارے میں موجود بلیک شیپ نے کوئی انتقامی کاروائ کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جاسکتا ہے جس کی تمام زمہ داری ڈاؤ یونیورسٹی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here