کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ ڈپٹی کمشنر الیون نے جیت لیا

0
1316

کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاحی میچ ڈپٹی کمشنر الیون نے جیت لیا
شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کیا جائیگا۔مرتضیٰ وہاب
سابقہ وسائل و اختیارات کے ساتھ ہی مثبت تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا ہے،کورنگی کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں
کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ضلعی انتظامیہ اور بلدیہ کورنگی کا مثالی اقدام ہے سندھ حکومت کھیلوں کے ذیعے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی
وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کورنگی اسپورٹس فیسٹیول کے افتتاحی تقریب سے خطاب ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل،MNAاقبال محمد علی اور اسپورٹس کی ممتاز شخصیات بھی موجود تھیں
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ شہر کی تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کو بھی آباد کیا جائیگا آج شہر کراچی میں اُنہیں سابقہ اختیارات اور وسائل کے ساتھ مثبت تبدیلیوں کا آغاز ہوچکا ہینہ صرف ڈسٹرکٹ کورنگی بلکہ شہر کے دیگر اضلاع میں بلدیاتی امور کی بہتر انداز میں انجام دیا جارہا ہے بلکہ دیگر شعبوں کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں اور فیملی پارکوں کو بھی فعال بنا یا جارہا ہے میں آج ڈسٹرکٹ کورنگی کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ شہر یار گل میمن جیسا متحرک ڈپٹی کمشنر میسر آیا جنہوں نے بہتر ایڈمنسٹریشن کے قیام کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے اپنی کاوشیں بروئے کار لارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی کرکٹ اکیڈمی کورنگی نمبر5پر اہلیان کورنگی کے زیر اہتمام ضلع انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ کورنگی کے اشتراک سے منعقدہ “کورنگی اسپورٹس فیسٹیول “کے پر وقار افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی فہیم خان،رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان،MPAرابعہ خانم،PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی،SOAکے سیکریٹری احمد علی راجپوت،KBBAکے صدر غلام محمد خان،سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر ماسٹر اصغر بلوچ،پبلک ریلیشن آفیسر شعبہ اسپورٹس NBPعظمت اللہ خان،صاحبزاہ معظم،ہارون خٹک،صدف نازسمیت کھیلوں کی ممتاز شخصیات اور ضلع کورنگی کے عمائدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر کھیلا گیا فیسٹیول میچ ڈپٹی کمشنر کورنگی الیون نے بلدیہ کورنگی الیون کو 3وکٹ سے شکست دیکر جیت لیا،ڈپٹی کمشنر الیون کی جانب سے کپتان شہریاگل نے 28،فہیم خان نے 22اور شاہ زیب چوہدری نے 20رنز اسکور کئے جبکہ بلدیہ کورنگی الیون کی جانب سے محمد یوسف نے 51اور عثمان خان نے 23رنز اسکو کئے ونر ٹیم کی جانب سے فہیم خان نے 3اور محمد ریاض نے 2وکٹیں حاصل کی،جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے محمد فیاض نے 2وکٹیں حاصل کیں۔اختتامی تقریب کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد ضلعی انتظامیہ کورنگی اور بلدیہ عالیہ کورنگی کا مثالی اقدام ہے سندھ حکومت کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن تعاون کرے گی انہوں نے میڈیا نمائندگان کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ اب شہر سے خوف کی فضا ء ختم ہوچکی ہے ترقی اور خوشحالی کے دور کا اغاز ہوچکا ہے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ویژن پر عمل ہوئے سندھ حکومت کے تمام محکمے تعمیری سرگرمیوں کے سفر کا آغاز کرچکی ہے آج شہر میں شاہراہوں کی تعمیر کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ اب کسی بھی کھیل کے میدان پر قبضہ برداشت نہیں کیا جائیگا صحت مند سرگرمیوں کے دشمن کھیلوں کے میدانوں سے اپنا قبضہ فوری ختم کردیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شہریار گل نے کہاکہ اسپورٹس فیسٹیول ضلع کورنگی میں کھیلوں کے میدانوں کو فعال بنا نے کا نقطہ آغاز ہے یہ سفر جاری رہیگا نہ صرف کھیلوں کو فروغ بلکہ نوجوانوں کی بھر پور سرپرستی کی جائیگا۔MNAاقبال محمد علی خان نے کھیلوں کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر کورنگی شہریار گل کو خراج تحسین پیش کیا اور میدانوں کی آبادکاری اور کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا۔فیسٹیول کے افتتاحی تقریب میں بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کے بینڈز نے قومی نغموں کے دھن پر خوبصورت پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اس موقع پر اسکولوں کے بچوں نے ٹیبلوں اور ملی نغمے پیش کئے اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں شائقین اسپورٹس اور کورنگی کی عوام موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here