راجیو کھنہ ابوظبی ٹی ٹین کے چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر

0
459

راجیو کھنہ ابوظبی ٹی ٹین کے چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر
ابوظبی:(اسٹاف رپورٹر) کرکٹ کے تیز ترین اور تفریحی فارمیٹ ابوظبی ٹی ٹین کے آئندہ سیزن کے لئے سابق کرکٹر راجیو کھنہ کو چیف آپریٹنگ آفسیر مقرر کر لیا ۔ راجیو کھنہ سابق کرکٹ کھلاڑی ہونے کے علاوہ کھیلو ں کی منیجمنٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔وہ انڈین پریمیر لیگ ، پرو کبڈی لیگ اور انٹرنیشنل ٹینس پریمیئر لیگ میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں اورراجیو کھنہ پنجاب کنگز اور راجستھان رائلز کے سی ای او رہ چکے ہیں جبکہ راجستھان رائلز کے نائب صدر اور موجودہ کنسلٹنٹ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔
ابوظبی ٹی ٹین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے راجیو کھنہ کا کہنا ہے کہ بطور سی اواو میری کوشش ہو گی ٹی ٹین کی سابقہ روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی مزید ترقی کے لئے کام کروں تاکہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو اور مستقبل میں کرکٹ پلیئرز کے لئے ایک پر کشش ٹورنمنٹ بنے اور ہر کرکٹر ٹی ٹین کھیلنے کا خواہش مندہو۔دریں اثنا شجیع الملک چیئرمین ٹی ٹین اسپورٹس منیجمنٹ کا کہنا تھا کہ راجیو کھنہ کے ٹی ٹین کے ساتھ وابستگی خوش آئند ہے اور مجھے یقین ہے کہ ان کی موجودگی اور تجربہ سے ٹورنمنٹ کو بہت فائدہ پہنچے گا ہم ان کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز تعلقات کے لئے پر امید ہیں ۔ یاد رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میںتیئیس نومبر سے چار دسمبر تک کھیلا جائے گا جس کے انعقاد کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here