کورنگی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے انتخابات،طارق شاہ چئیر مین بن گئے

0
1057

 

ڈسٹرکٹ کورنگی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داروں کا چئیر مین طارق شاہ،سیکریٹری عظمت پاشا،خازن انور کمال کراچی کے سیکریٹری جاوید اقبال اور دیگر کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو

کورنگی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے انتخابات،طارق شاہ چئیر مین بن گئے
عمر شاہین صدر،عظمت پاشا سیکریٹری،انور کمال خازن،خالدہ افتخار ویمن ونگ کی سیکریٹری ہونگی
کراچی:(اسپورٹس رپورٹر) ڈسٹرکٹ کورنگی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کا انتخابی مرحلہ مکمل ہو گیا۔طارق شاہ چئیر مین،عمر شاہین صدر،عظمت پاشا سیکریٹری اور راجا انور کمال آئندہ چار سال کی مدت کے لیے خازن منتخب ہو گئے۔انتخاب کی نگرانی کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جاوید اقبال بیگ نے کی جبکہ محمد ندیم آبزرور کے طور پر موجود تھے۔نعمان الدین سینئر نائب صدر،مظہر محمود،امین خان،انجم وارثی اور ناصرہ کلیم نائب صدور،سبط رضا ایسوسی ایٹ سیکریٹری جبکہ خالدہ افتخار ویمن ونگ کی سیکریٹری بن گئیں۔کونسل ممبران میں شہناز مظہر،پریہا ارشد،محمد الطاف،شاہد علی خان،راشد علی،افتخار الدین اورہمانازشامل ہیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ کورنگی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری نعمان الدین نے ایسوسی ایشن کی گزشتہ چار سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر کراچی کے سیکریٹری جاوید اقبال نے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدے دار ڈسٹرکٹ کورنگی میں ٹگ آف وار کے فروغ کے لیے کام کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here