علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مورخہ 15 ستمبر 2022 بروز جمعرات کو شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔

0
554
گورننگ باڈی کے چیرمین اور چانسلر سرسید یونیورسٹی جاوید انوار مورنگا کا پودا لگا رہے ہیں،ان کے ہمراہ انجینئرارشد خان موجود ہیں.

علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مورخہ 15 ستمبر 2022 بروز جمعرات کو شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔
کراچی:( رپورٹ÷طلعت محمود) علی گڑھ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں مورخہ 15 ستمبر 2022 بروز جمعرات کو شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔ اس شجرکاری مہم میں گورننگ باڈی کے مندرجہ ذیل ممبران نے شرکت کی،
انجینیئر فیرور ظہیر، شجر علی ہاشمی، نفیس احمد ربانی، ڈاکٹر سلیم الدین چشتی ،مختار احمد نقوی، عبدالکاشف خان ،نادرشاہ خان اور پرنسپل (اے آئی ٹی) شاہدجمیل نے شرکت کی۔
اس شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز گورننگ باڈی کے چیرمین اور چانسلر سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے جاوید انوار نے مورنگا کا پودا لگا کر کیا۔ اس کے بعد تمام گورننگ باڈی کے ممبران بالترتیب مورنگا اور پپیتے کے پودے لگائے۔ یہ تمام پروگرام (اموبا ) کے جنرل سیکرٹری اور کنوینئر (اے آئی ٹی) انجینئر محمد ارشد کی سپرویژن میں ہوا۔
اس شجرکاری مہم کو آرگنائز کرنے میں کنوینئر(اے آئی ٹی) اسپورٹس قاضی نصر عباس،پرنسپل (اے آئی ٹی) شاہد جمیل اور مرزا متین بیگ نے اہم کردار ادا کیا۔
اس پروگرام کا ویژن (اے آئی ٹی) میں ماحولیات کی آلود گی کوختم کرنے کے لیے شجرکاری مہم کا آغازکیا گیا تاکہ ماحول کو خوشگواربنایا جائے.
اس شجر کاری مہم میں ریحان رضا ،احمد کمال زبیری ،عباس دارا مصطفی،محمد اکرم ،پرویزاقبال، ثاقب نور ،سید محمد علی نقوی، آصف احمد خان،ارشاد احمد خان، عبید اختر، محمد رضوان واجد ،رمیزاحمد ،عمران اختر، اسلم عباسی، محمد وسیم خان، کفیل احمد،محمد ممتاز احمد ، محمد زبیراور ڈاکٹرولیج حیدر نے شرکت کی۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here