دی سٹی سکول نے چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2022 کی جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی۔

0
828

دی سٹی سکول نے چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2022 کی جنرل ٹرافی اپنے نام کرلی۔
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور وہیل کالج کے تعاون سے کھیلی گئی چھٹی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز دی سٹی سکول ( ہائی ایس پوائنٹ سٹی اسکول ڈی کے کمپس) نے جیت لی جبکہ وہیلز کالج اور حبیب گرلز سکول نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ گیمز کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ،میڈلز، اسناد اور کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔ گیمز میں اول آنے والی ٹیم کو جنرل ٹرافی اور 50ہزار روپے کا انعام اور ہر پوزیشن ہولڈرز کو پانچ، پانچ ہزار روپے بمعہ ٹرافیاں دی گئی۔ سٹی سکول(ڈی کے کیمپس، پی اے ایف اور ناظم آباد ) نے 6800 پوائنٹس ساتھ جنرل ٹرافی بمعہ 50 ہزار روپے نقد انعام حاصل کیاجبکہ وہیلز کالج نے 3300 پوائنٹس اور حبیب گرلز سکول نے 2750 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔
گیمز میں 14 کھیلوں کے مختلف مقابلے منعقد ہوئے۔ جن میں ایتھلیٹکس، آرچری، باسکٹ بال ، بیڈمیٹن ، تھرو بال ، ٹیبل ٹینس، تایکوانڈو ، کرکٹ ، روپ اسکیپینگ، جمناسٹک، نیٹ بال، والی بال ، فٹ سال اور،سکیٹنگ کے مقابلے شامل تھے۔ ان کھیلوں کے مقابلے چار مختلف مقامات پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر کراچی، سٹی سکول ڈی کے کیمپس کراچی، سٹی سکول پی اے ایف چیپٹر کراچی اور منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں کھیلے گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here