سرسید یونیورسٹی نوجوانوں میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہے. پروفیسر اعجاز فاروقی

0
1831
ایکٹنگ کنونیئر اسپورٹس قاضی نصر عباس مہمان خصوصی پروفیسر اعجازفاروقی کو اعزازی شیلڈ پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسپورٹس مبشر مختار بھی موجود ہیں.

مہمان خصوصی پروفیسر اعجاز فاروقی کا محمد علی جناح ہاؤس کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ قاضی نصر عباس, مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ اور نعمان الدین بھی موجود ہیں.

سرسید یونیورسٹی نوجوانوں میں اسپورٹس کے فروغ کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہے. پروفیسر اعجاز فاروقی
دانیال آصف کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت جناح ہاؤس A نے کامیابی سمیٹی.
سرسید یونیورسٹی اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پہلا سرسید یونیورسٹی انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ انو بھائی کرکٹ گراؤنڈ ناظم آباد بعد میں 25 فروری سے شروع ہوگیا. افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق پریزیڈنٹ پروفیسر اعجاز فاروقی نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی. انہوں نے کہا کہ سرسید یونیورسٹی اور ان کا اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ پچھلے کئی سالوں سے مسلسل مختلف اسپورٹس کے ایونٹس منعقد کراتا آ رہا ہے جس کی بنا پر سرسید یونیورسٹی کے طالب علم ایچ ای سی کے ایونٹس میں نمایاں کارکردگی بھی دکھا رہے ہیں. انٹر ہاؤسز کرکٹ ٹورنامنٹ کے ذریعے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کو بہتر کرکٹ کھیلنے کا موقع ملے گا.
اس موقع پر پر پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق, ایکٹنگ کنوینئر اسپورٹس قاضی نصر عباس, ایس اے فہیم, مبشر مختار, جاوید اقبال بیگ, نعمان الدین, جہانزیب خان, فرحان حیدر, اقبال شیخ اور طارق خان بھی موجود تھے.
آج دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں لیاقت علی خان ہاؤس B نے نے محمد علی جناح ہاوس B کو کو حمزہ صدیقی کے ناقابل شکست 59 رنز کی باری کی بدولت باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی. محمد علی جناح ہاؤس A نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اختر زیب کے 28 اور صبغت منیر کے 20 رنز کے بدولت 116 رنز کا ٹارگٹ سیٹ کیا جسے لیاقت علی خان ہاؤس B نے اٹھارویں اوور میں عبور کرلیا. بلال اور عشر نے چار چار وکٹیں حاصل کیں. دوسرے میچ میں محمد علی جناح ہاؤس A نے لیاقت علی خان ہاؤس ایک کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دیدی. لیاقت علی خان ہاؤس A کی پوری ٹیم 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی, سعداللہ نے نے 22 رنز دے کر 4 شیخ علی زین نے 3 اور دانیال آصف نے بھی 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا. جناح ہاؤس A کے کپتان دانیال آصف کے طوفانی 33 اور مبران کے 19 رنز کی بدولت باآسانی آٹھویں اور میں حاصل کرلیا.
آج علامہ اقبال ہاؤس B کا میچ مولانا محمد علی جوہر ہاؤس B سے جبکہ علامہ اقبال ہاؤس A کا میچ مولانا محمد علی جوہر ہاؤس A سے کھیلا جائے گا.
مہمان خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے طلبہ کے ساتھ مل کر کر پی ایس ایل کے تمام میچز کے پاکستان میں منعقد ہونے کی خوشی میں کیک بھی کاٹا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here