سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں انسانیت کی خدمت کاجذبہ مثالی ہے.ڈی آئی جی پی، ساؤتھ شرجیل کریم کھرل

0
1328

کراچی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس(ڈی آئی جی پی) ساؤتھ شرجیل کریم کھرل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران سنگین حالات میں اپنی زندگی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دن رات عوام کی حفاظت پرمامور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں میں انسانیت کی خدمت کاجذبہ مثالی ہے اورآزمائش کے اس وقت میں جہاں کراچی اسپورٹس فورم نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق کھلاڑیوں،کوچز، امپائرزاوراسپورٹس آرگنائزر کی 650 سے زائد فیملیزکیلئے راشن بیگز،فیس ماسک،سینیٹائزر اور دیگراشیاء فراہم کیں ہیں وہیں پچھلے ڈیڑھ ماہ سے روزانہ کی بنیاد پر مختلف چیک پوسٹوں پر سیکیورٹی فورسزاور خصوصا پولیس کے جوانوں سے اظہار یکجہتی اور انہیں افطار کے وقت کھجوریں جبکہ رات کے اوقات میں مختلف شاہراؤں پر ڈیوٹی دینے والے پولیس کے جوانوں میں ریفریشمنٹ بکسز اور چائے کی تقسیم جیسا عمل ایک احسن اور قابل تقلید اقدام ہے جس پر میں سندھ پولیس کیجانب سے فورم کے چیئرمین آصف عظیم، چیف آرگنائزر وسیم ہاشمی اور ان کے تمام رضاکاروں کومبارکبادپیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہارانہوں نے دوتلوار کلفٹن چیک پوسٹ پرکراچی اسپورٹس فورم کیجانب سے لاک ڈاؤن کی موجودہ صورتحال میں فرنٹ لائن کاکردار اداکرنے والے پولیس کوجوانوں کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا اس موقع پرایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر، عیسی لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی،سی پی ایل سی کے ڈپٹی چیف مراد سوہنی، ممبران سہیل جاپان والا، رضا زیدی، دانش امان، لیدر انڈسٹریز کی معروف شخصیت ذیشان حبیب، فورم کے چیئرمین آصف عظیم، چیف آرگنازئزر سیدوسیم ہاشمی، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر تہمینہ آصف اورپولیس افسران سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل کاکہنا تھا کہ ماضی کی طرح اس مشکل مرحلے میں بھی پولیس کے بہادر جوانوں نے اپنی جان کو خطرات میں ڈال کر عوام کی حفاظت اور انہیں ریلیف دینے کی لازوال مثال قائم کی ہے کراچی میں ابتک کورونا وائرس سے برسرپیکار ہمارے پانچ جوان اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرکے شہادت کے رتبے پر فائزہوچکے ہیں ایسے موقع پر کراچی اسپورٹس فورم نے ہمارے جوانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج تحسین پیش کر کے ان کے حوصلوں کومزید بلندکردیا ہے عیسی لیبارٹریز کے سی ای او ڈاکٹر فرحان عیسی نے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس افسران اور اہلکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد سے نہ صرف پولیس کا مورال بلند ہوگا بلکہ عوام میں بھی پولیس پر اعتماد اور بھروسے میں اضافہ ہوگا ڈاکٹر فرحان عیسی کامزیدکہنا تھا کہ بلا شبہ کے ایس ایف کے چیئر مین آصف عظیم اور ان کی ٹیم کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود جس طرح انسانیت کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکردن رات اس نیک مقصد کی انجام دہی میں مصروف ہیں وہ ملکی سطح پر ایک مثال ہے آخر میں سید وسیم ہاشمی نے تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here