کانگریس ممبران کی اتفاق رائے سے بلامقابلہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر,سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین, خازن شاہد پرویز بھنڈارہ کو چار سال کیلئے منتخب کرلیا گیا.

0
698

کانگریس ممبران کی اتفاق رائے سے بلامقابلہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر, سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین, خازن شاہد پرویز بھنڈارہ کو چار سال کیلئے منتخب کرلیا گیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے چیف الیکشن کمشنر چوہدری محمد ریاض کی زیر نگرانی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات مکمل ہوگئے. تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا. تلاوت قرآن پاک کے بعد کانگریس ممبران کی اتفاق رائے سے بلامقابلہ پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر, نائب صدور سعید خان, میجر جنرل (ر) طارق حلیم سوری,امجد ستی ویمنز نائب صدر سیدہ شہلاء رضا سیکریٹری جنرل سید حیدر حسین,جوائنٹ سیکریٹری سید ظاہر شاہ خازن شاہد پرویز بھنڈارہ ,نمائندہ پی ایچ ایف ویمنز ونگ تنزیلہ عامر چیمہ کو اگلے چار سال کیلئے منتخب کرلیا گیا.جبکہ پی ایچ ایف ویمنز ونگ کی چیئرپرسن سیدہ شہلاء رضا ,وائس چیئرپرسن ثناء جمالی,سیکریٹری تنزیلہ عامر چیمہ کو چار سال کیلئے منتخب کرلیا گیا. اس موقع پر پی ایچ ایف کانگریس ممبران کے علاوہ الحاق شدہ یونٹس,پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے احمد علی راجپوت اور سپورٹس بورڈ کے نمائندے شاہد علی بھی موجود تھے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here