الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ کا آغاز

0
1010

الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ کا آغاز
چھ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ کا افتتاح نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صدر فیصل معیز نے کیا
ابتدائی روز صابر ٹائیگرز، امتیاز ڈولفنز اور شعیب لائنز کی کامیابی، علی عباس نے پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز حاصل کیا
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی سیون اے سائیڈ ہاکی لیگ شروع ہوگئی ، نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹریز کے صدر فیصل معیز خان نے افتتاح کیا جبکہ سابق صدر اختر اسماعیل، طارق رشید، سینئر نائب صدر شوکت اسماعیل اور نائب صدر نعیم حیدر بھی انکے ہمراہ موجود تھے. نارتھ کراچی سیکٹر الیون اے میں ابتدائی روز تین میچز کھیلے گئے پہلے میچ میں صابر ٹائیگرز کی ٹیم نے عظیم فیلکنز کو باآسانی 0-3 سے زیر کرلیا، دفاتح ٹیم کے تینوں گول علی عباس نے اسکور کئے اور لیگ کی پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز بھی حاصل کیا، دوسرے میچ میں امتیاز ڈولفنز نے تبسم پینتھرز کو 1-2 سے شکست دیدی، امتیاز ڈولفنز کی جانب سے بلاول نے دونوں گول اسکور کئے جبکہ تبسم پینتھرز کا واحد گول محمد امسل نے بنایا، تیسرے میچ میں شعیب لائنز نے علی ایگلز کو 0-2 سے قابو کرلیا، فاتح ٹیم کے دونوں گول فرداق نے اسکور کئے. مہمان خصوصی فیصل معیز خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہاکی میں ہمارا درخشاں ماضی رہا ہے پاکستان نے اس کھیل میں دنیا کا ہر ٹائٹل حاصل کیا آج بھی پاکستان سب سے زیادہ عالمی کپ جیتنے کا اعزاز رکھتا ہے لیکن ہمارے اولمپیئینز کے درمیان عہدوں کی لالچ نے قومی کھیل کو تباہ کردیا ہم ایک سے اٹھارویں نمبر پر آگئے یہ سب دیکھ کر بہت افسوس ہوتا، انہوں نے کہا کہ اب بھی وقت ہے ہاکی کو بہتر کیا جاسکتا ہے قومی کھیل کے میدان آباد کرنا ہونگے کھلاڑیوں کو انکا جائز حق دینا ہوگا، اکیڈمیز بنانی ہونگیں گراس روٹ لیول پر ہاکی کو مضبوط کرنا ہوگا، یہ سب کرکے ہی ہم ایک مرتبہ پھر سے اس کھیل میں اپنا مقام بناسکتے ہیں، مہمان خصوصی نے جونیئر سطح پر ہاکی لیگ منعقد کرنے پر الصغیر ہاکی کلب کی کوششوں کو سراہا اور نارتھ کراچی ہاکی اسٹیڈیم میں مرمتی کام کرانے کی یقین دہانی بھی کروائی، الصغیر ہاکی کلب کے روح رواں سید صغیر حسین نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا انہیں الصغیر کی ہاکی اسٹیک تحفے میں دی اور یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی،
افتتاحی تقریب میں سابق ہاکی اولمپئین طارق شیخ، سابق انٹرنیشنل شاہد الاسلام، عدنان اشرف نے بھی خاص طور پر شرکت جبکہ سہیل سعید اور وقاص احمد سمیت الصغیر کلب کے سینئرز اور جونئیرز کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی میچز سے محظوظ ہوتے رہی. بعد ازاں انتظامیہ نے مہمانوں کو اجرک پہنائی اور پھولوں کا تحفہ بھی پیش کیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here