کراچی باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ساؤتھ 14 واں نیشنل بنک کپ کا ٹائٹل کراچی باسکٹ بال کلب نے جیت لیا

0
759
کراچی باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ساؤتھ 14 واں نیشنل بنک کپ کا ٹائٹل کراچی باسکٹ بال کلب نے جیت لیا
21جون کو “ہیپی برتھ ڈے بے نظیر “ایک روزہ باسکٹ بال چمپئن شپ منعقد کی جائے گی۔پی پی پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کا اعلان
چیئر مین بلاول بھٹو کے ویژن پر عمل کرکے نوجوانوں کا تابناک مستقبل یقینی بنا ئیں گے۔خلیل ہوت
علم ہو یا کھیل کا میدان ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے،حکومتی سرپرستی کے ذریعے اسے مزید بہتر بنا ئیں گے
آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر نیشنل بنک کپ کے اختتامی تقریب سے پی پی پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت کا خطاب
کراچی:( اسٹاف رپورٹر )کراچی باسکٹ بال کلب ڈسٹرکٹ ساؤتھ 14واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت کر کراچی چمپئن بن گئی۔فائنل میں بحریہ باسکٹ بال کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد مقررہ وقت پر 43کے مقابلے میں 45باسکٹ پوائنٹس سے مات دیدی۔چمپئن کلب کی جانب سے دانیال احمد 14،اسد امام 12،راج کمار لکھوانی 11جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے حماد وسیم 15،زنیر علی 13اور عون اکرم نے 11باسکٹ اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے۔کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین،امپائرز زاہد ملک اور عامر شریف،ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون،ظفر اقبال،نعیم احمد،ممتاز احمد اور صالحین تھے پر وقار اختتامی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت نے فاتح اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافی اور کیش انعام کے علاوہ کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات اور کیش پرائز تقسیم کئے۔ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی راج کمارلکھوانی،اُبھرتے کھلاڑی کا اعزاز حسن علی اور فیئر پلے ٹرافی عثمان کلب ڈسٹرکٹ سینٹرل کو دیا گیا۔ اس موقع پر نارتھ ناظم آباد جیم خانہ اسپورٹس کمیٹی کی چیئر پرسن بیگم اسماء محمد علی شاہ،سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت،نائب صدر انجینئر محفوظ الحق،منتظم ٹورنامنٹ KBBAکے صدر غلام محمد خان،قانونی مشیر غلام عباس جمال ایڈوکیٹ،ایسوسی ایٹ سیکریٹری ماسٹر اصغر بلوچ،فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جمیل ہوت،سندھ کراٹے ایسوسی ایشن کے عبدالحمید،سندھ فٹ بال ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئر مین محمد سلیم خمیسانی ،پاکستان یوگا اسپورٹس فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل خالد بروہی،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد،قومی شوٹنگ بال پلیئر اعجاز احمد قریشی،سابق قومی فٹ بالر عثمان غنی،انٹر نیشنل ایشین چمپئن پروفیشنل ریسلر شیر خان،ذولفقار عباس خان،اسد عباد علی اور نیشنل بنک شعبہ اسپورٹس کے PROعظمت للہ خان،انٹر نیشنل محمد یعقوب،فواد علی خان،طلحہ امجد،بیرسٹر افشین ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی پی پی پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صدر خلیل ہوت نے کہاکہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر ہم اپنے نوجوانوں کو جہاں صحت مند زندگی کی فراہمی میں مدد گارہ ثابت ہوسکتے ہیں وہیں نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر ایک مثالی معاشرے کی داغ بیل ڈال سکتے ہیں پیپلز پارٹی میدانوں کی تعمیر و ترقی اور اسے آباد کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے خلیل ہوت نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو کے ویژن پر عمل کرکے نوجوانوں کا تابناک مستقبل یقینی بنا نے کی جدو جہد کررہے ہیں،علم ہو کھیل کا میدا ڈسٹرکٹ ساؤتھ کراچی کے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے حکومتی سرپرستی کے ذریعے اسے مزید بہتر بنا ئیں گے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے نوجوانوں نے تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن اور قوم سر فخر سے بلند کرتے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کا شمار شہر قائد کے قدیم کھیلوں کے مرکز میں ہوتا اسے مزید بہتر پاکستان کا خوبصورت باسکٹ بال کورٹ بنا یا جائیگا خلیل ہوت نے اعلان کیا کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر 21جون کو آرام باغ کورٹ پر باسکٹ بال ایک رزہ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ سمیت کراچی کے تمام اضلاع کی ٹیمیں حصہ لیں گی انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو “ہیپی برتھ ڈے بے نظیر باسکٹ بال چمپئن شپ”کے لئے شاندار تیاریوں کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور بلدیہ جنوبی بھی بھر پور معاؤنت کرے گی۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے KBBAکے صدر و منتظم ٹورنامنٹ غلام محمد خان نے شہر کراچی میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے حوالے سے KBBAکی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیل بتا تے ہوئے کہاکہ 14واں نیشنل بنک کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے انعقاد پر بھر پور تعاون پر نیشنل بنک آف پاکستان کے صدر فتح علی حسنی اور SEVPکریم اکرم خان کا شائقین اور کھلاڑیوں کی جانب سے دلی تشکر کا اظہار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here