سارہ ٹیلر کی ٹیم ابوظبی میں بطور اسسٹنٹ کوچ تعیناتی شاندار ہے ۔ کوکن انگرام

0
657

سارہ ٹیلر کی ٹیم ابوظبی میں بطور اسسٹنٹ کوچ تعیناتی شاندار ہے ۔ کوکن انگرام
ابوظبی:(اسٹاف رپورٹر) سارہ ٹیلر کی بطور کوچ ٹیم ابوظبی میں تعیناتی بہت اہمیت کی حامل ہے اور یہ خوش آئندہے ٹیم ابوظبی میں سارہ ٹیلر کے علاوہ پال اسٹرانگ اور کرس گیل کی شمولیت سے ٹیم ابوظبی ایک مضبوط ٹیم کے طور پر سامنے آئے گی ان خیالات کا اظہار کوکن انگرام سے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوین الحق اچھی گیند بازی کر رہے جبکہ مارچنٹ ڈی لینج بھی ایک بہترین کھلاڑی ہیں مجموعی طور پر ہماری ٹیم ایک متوازن ٹیم ہے جو شاندار کھیل کا مظاہر ہ کرئے گی ابوظبی ٹی ٹین کے بارے میں کوکن انگرام کا کہنا تھا کہ یہ ایک شاندار کھیل ہے جس میں بیٹسمین کو جلد از جلد باونڈریز چاہئیں زیادہ باونڈریز ملنے سے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنا آسان ہوتا ہے اور ٹیم پر دباو بھی کم ہو جاتا ہے ٹی ٹین ایک تیز فارمیٹ ہے اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور بھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی پسندیگی بڑھتی جا رہی ہے ابوظبی ٹی ٹین کا آغاز 19نومبر سے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظبی میں ہو رہا ہے جو 4دسمبر2021تک جاری رہے گا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here