کوویڈ 19 نے بہت کچھ بدل دیا، کچھ تبدیلیاں یہ بھی ھیں..

0
1529

تحریر:ڈاکٹر ظھور بیگ رحمانی
آسمان کا رنگ بدل چکا ھے دھوپ اور سورج میں بہت فرق پڑ گیا ہے سورج زیادہ چمکدار ہو گیا ہے دھوپ زیادہ روشن ھو گئی ہے کیونکہ آسمان پر آلودگی ختم ھو گئی موٹر گاڑیاں ھوائی جہاز ٹرینیں فیکٹریاں بند ھونے سے فضا صاف شفاف ھو گئی ھے. ھوا خالص ھو گئی ہے جس کی وجہ سے درخت پھول اور پتے زیادہ تندرست اور تازہ لگ رہے ہیں.. شور کم ھونے سے ایک سکون اور امن ھے لوگوں کی بھاگ دوڑ ختم ھونے کی وجہ سے ایک سکون اور اطمینان سا ہے.. انسان بہت خالص ھوتے جا رہے ہیں ایک انجانے خوف نے دنیا کے جلووں اور رنگینیوں سے متنفر سا کر دیا ہے.. معاشرتی تنہائی جو ڈاکٹروں کے کہنے سے پیدا کی گئی ہے اس کی وجہ سے لوگ اپنے قریبی رشتوں کو بہت مس کرنے لگے ہیں ان کے قرب کے لیے تڑپ سی پیدا ہو گئی ہے.. ھر شخص پاک صاف رھنے لگا ھے بار بار منہ چہرہ دھونے کی وجہ سے چہرے پر ایک عجیب سی نرمی اور تازگی آ گئی ہے… کام کاج بند ھونے سے گھر کے افراد ایک دوسرے کو وقت دینے لگے ہیں.. موت کے خوف نے انسانوں کو خدا کے قریب کر دیا ھے. کوئی عبادت کرے یا نہ کرے لیکن ھر کوئی ھر وقت پاک صاف رھتا ھے.. لوگ میں صفائی ستھرائی کا شعور پیدا ھو گیا ہے.. عورتیں چاھے ماسک کی وجہ سے ہی سہی لیکن گھر سے نکلتے ہوئے چہرے چھپانے لگی ہیں… ایک دوسرے کو چھونا تو دور کی بات ھر کسی سے چھ فٹ فاصلہ رکھ کر چلا جاتا ہے جس سے کسی بھی شخص کو آزادی سے کھلی جگہ چلنے کا موقع ملتا ھے…. ماسک لگانے کی وجہ سے چہرے کے بناؤ سنگھار میں کمی آ گئی ھے جس سے سادگی کا احساس ھوتا ھے… مختصر لباس پہننے والیاں مکمل لباس پہننے لگی ہیں.. لوگوں میں ایثار کا جذبہ پیدا ھونے لگا ھے..
ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبر انسانوں کو ایسا بنانے کی کوشش کرتے رہے… لیکن جب اللہ نے خود سات ارب انسانوں کو ایسا بنانا چاھا تو اس کے نہ نظر آنے والے معمولی سپاہیوں نے ایک لمحے سے پہلے سب کو سیدھا راستہ دکھا دیا…
وفاقی اور صوباٸ حکومت کو مشورہ نمبر-1 براۓ بازار
اشیإ فروخت کنندہ ہینڈ کورز،ماسک اور گلوز کا اور خریدار گلوز اور ماسک لازی پہنیں دیگر صورت جرمانہ عاٸد کیا جاۓ دکان سیل کردی جاۓ مارکیٹ انتظامیہ عملی جامہ پہناۓ انٹری مقامات پر ماسک گلوز ھیڈ کور اور سیفٹی کٹس فروخت کنندہ بٹھاۓ دیگر صورت بازار میں انٹری بند
وفاقی اور صوباٸ حکومت کو مشورہ نمبر-2 براۓ ٹرانسپورٹ: ٹریفک پولیس،ڈراٸیورز اور کنڈکٹر مکمل سیفٹی کٹس میں سواری ماسک اور ڈسپوز ایبل گلوز پہن کر سفر کریں ڈبل سواری چنگ چی اور رکشہ ٹیکسی اوبر کریم باٸکیا ایس،او،پی پر عمل کرنے ساتھ اجازت ہونا چاہیۓ
وفاقی اور صوباٸ حکومت کو مشورہ نمبر-3براۓ اسکول کالج ایس،او،پی پر عمل کرنے کے بعد اجازت ہونا چاہیۓ
ھیڈ کورز، ماسک،گلوز کا استعمال اسکول انتظامیہ ٹیچرز اسٹوڈنٹس اور دیگر عملے پر لاگو کیا جاۓ دیگر صورت جو جو اس ایس،او،پی پر عمل نا کرےاس کے خلاف ایکشن لیا جاۓ
وفاقی اور صوباٸ حکومت کو مشورہ نمبر-4براۓ پیدل سفر کرنے والے ایس،او،پی پر عمل کرنے کے بعد اجازت ہونا چاہیۓ
ھیڈ کورز، ماسک،گلوز اور دیگر عملے پر لاگو کیا جاۓ دیگر صورت جو مسافر جو اس ایس،او،پی پر عمل نا کرےاس کے خلاف ایکشن لیا جاۓ
وفاقی اور صوباٸ حکومت کو مشورہ نمبر-5 براۓ لاک ڈاٶن
سرحدی بارڈرز مکمل سیلڈ کر دیۓ جاٸیں اور اندرون ملک مشروط لاک ڈاٶن کیا جاۓجسکا فیصلہ وفاق کرے صوباٸ نقل وحرکت وفاق کے انڈر ہو اور شھری نقل حرکت صوباٸ انتظامیہ کے انڈر ہوں جبکہ علاقاٸ نقل حرکت علاقاٸ انتظامیہ کے انڈر ہوں جو کے قبل ذکر ایس،او،پی پر عمل کرنے کے بعد مشروط اجازت ہونا چاہیۓ
سیفٹی کٹس ،ھیڈ کورز، ماسک،گلوز کا استعمال قومی سطح پر لاگو کیا جاۓ دیگر صورت جو جو اس ایس،او،پی پر عمل نا کرےاس کے خلاف ایکشن لیا جاۓ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here