کے ڈی اے کا ماہانہ خرچ 35کروڑ ہے اس وقت اس گرانٹ کو بہت احتیاط اور میرٹ کی بنیاد پر خرچ کیا جائے۔

0
1418

 

اس گرانٹ سے کے ڈی اے کے سارے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشریز کو پنشن اد ا نہیں کی جاسکتی۔
کے ڈی اے ایمپلائز یونین کا ڈائریکٹرجنرل ادارہ ترقیات کراچی سے مطالبہ
کے ڈی اے ملازمین کی تنحواہیں جلد از جلد ادا کی جائیں

کراچی(نمائندہ خصوصی)کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی اور ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر، جنرل سیکرٹری دلاور خان اور ترجمان محمد عبدالمعرؤف نے ممبر فنانس قاضی عبد القادر اور ڈایکٹر فنانس عطاعباس سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ سندھ گورنمنٹ سے جو 20 کروڑ چالیس لاکھ کی گرانٹ آتی ہے جبکہ کے ڈی اے کا ماہانہ خرچ 35کروڑ ہے اس وقت اس گرانٹ کو بہت احتیاط اور میرٹ کی بنیاد پر خرچ کیا جائے کیونکہ اس گرانٹ سے کے ڈی اے کے سارے ملازمین کی تنخواہیں اور پنشریز کو پنشن اد ا نہیں کی جاسکتی اس لئے کے ڈی اے ایمپلائز یونین ممبر فنانس قاضی عبد القادر اور ڈایکٹر فنانس عطاعباس سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ سب سے پہلے گریڈ 01 سے 15تک کے ملازمین کی تنخواہیں دی جائیں پھر کنٹریکٹ ملازمین کی تنخواہیں دی جائیں اس کے بعد چھوٹے گریڈ کے پنشریز کو پنشن دی جائے اور ورک چارج ملازمین کو کم از کم ایک ماہ کی تنخواہ دی جائے پہلے ان لوگوں ترجیجی دی جائیں کیونکہ ان ملازمین کی تنخواہیں،پنشن بہت کم ہے اس کے بعد افسران کی تنخواہ اور ریٹائرڈ افسران کی پنشن کا بندوبست کیا جائے اور ان کی تنخواہیں بھی جلد از جلد ادا کر دی جائے۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب پریشانی کا شکار ہیں ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ڈاکٹر سید سیف الرحمن سے یہ گذارش کرتی ہے کہ آپ اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے باقی کے پندرہ کروڑ کا بندوبست کریں تاکہ افسران کی تنخواہ اور ریٹائرڈ افسران کی پینشن ادا ہوسکے کیونکہ کوروناوائرس کی وجہ سے ہماری ریکوری بھی بند ہے جس سے ہم باقی کے پندرہ کروڑ کا بندوبست کرلیا کرتے تھے ایمپلائز یونین ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمنٰ کے علم میں بات لانا چاہتی ہے کہ حبیب بنک سوک سنیٹر برانچ کو اس وقت بندکر دیا گیا ہے اور اسکو حسن اسکوائر برانچ میں شفٹ کردیا گیا ہے اس کی وجہ سے کے ڈی اے ملازمین کو بہت دشواری ہوگی اس لئے آپ سے درخواست ہے کہ آپ ذاتی دلچپسی اور اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے اسٹیٹ بنک آف پاکستان اور حبیب بنک کے ہیڈ آفس سے درخواست کرکے حبیب بنک سوک سنیٹربرانچ کو دوبارہ کھولنے کے احکامات دیں تاکہ آپ کی ذاتی کاؤشوں اور کوششوں سے کے ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں جلداز جلد اداکی جاسکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here