اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول 2022 ویک کی افتتاحی تقریب

0
1171


اے آئی ٹی انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کی افتتاحی تقریب
افتتاحی تقریب مہمان خصوصی جاوید انوار چانسلر سر سید یونیورسٹی ،چیرمیں اے آئی ٹی ، جبکہ صدارت انجنیرنگ محمد ارشد خان کنوینئر اے آئی ٹی ،جنرل سیکرٹری ( اموبا) بھی موجود تھے.
کراچی:(اسٹاف رپورٹر) علی گڑھ انسٹیٹیوٹ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کا افتتاح تقریب بروز جمعہ11 بجے اے آئی ٹی گرائونڈ میں منعقد کی گئی۔ انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک کے آغاز کے موقع پر الیکٹریکل ٹیکنالوجی اور الیکڑونکس ٹیکنالوجی کے درمیان کھیلاگیا، الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ نے ٹاس جیت کرپہلے بائولنگ کی اور الیکڑونکس ٹیکنالوجی نے بیٹنگ کرتے ہوئے تین وکٹوں کے نقصان پر78 رنز بنائے.جواب میں الیکڑیکل ٹیکنالوجی نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں صرف 59 رنز بناسکی، اسطرح 19 رنز سے الیکٹرونکس ٹیکنالوجی (مارننگ) نے جیت لیا.
اسپورٹس ویک میں 12 ٹیکنالوجی (صبح اور شام) پروگرام کے طلبا وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی.اسپورٹس فیسٹیول میں کرکٹ،فٹبال،ٹک آف وار،ٹیبل ٹینس،بیڈ منٹن اور آرم ریسلنگ کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں. اس انٹر ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس فیسٹول ویک 2022 کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی جاوید انوار چانسلر سر سید یونیورسٹی ،چیرمیں اے آئی ٹی ، جبکہ صدارت انجنیرنگ محمد ارشد خان کنوینئر اے آئی ٹی ،جنرل سیکرٹری ( اموبا) بھی موجود تھے،اولمپئین قمرابراہیم نے اس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی،
اس پروگرام کا با قاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا.جس کی سعادت عبدالقادر شیخ نے حاصل کی.اس ایونٹ کا آغاز مہمان خصوصی جاوید انوار چانسلر سر سید یونیورسٹی ،چیرمیں اے آئی ٹی کی اجازت سے کیاگیا، اور انہون نے اپنے خطاب میں مسرت کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ اسپورٹس ویک کا انعقاد صحت مندانہ معاشرے کے لیےلازمی جزو ہے. اس کے بعد آرگنائزنگ سیکرٹری طلعت محمود نے اسپورٹس ویک کے متعلق بریفنگ دی. اولمپئین قمرابراہیم نے اپنے خطاب میں اسپورٹس دیک کے انعقاد کو طلبا و طالبات کے لیے خوس آئند قرار دیا. آرگنائزنگ کمیٹی کے جیرمین قاضی نصرعباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس ویک جیسے پروگرام سے صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروع میں مدد ملتی ہے.
انجنیرنگ محمد ارشد خان کنوینئر اے آئی ٹی ،جنرل سیکرٹری (اموبا) نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسپورٹس ویک کا مقصد غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور ظلبا وطالبات کے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے.
پروگرام کے اختتام پرمعزز مہمانون جاوید انوار، انجنیرنگ محمد ارشد خان،اولمپئین قمرابراہیم اورقاضی نصرعباس کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی،اور( اموبا) کے اولڈ علیگرہین معززشجرہاشمی کوگلدستہ پیش کیا گیا.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here