کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی 20لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی

0
650

کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کر لی
یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ، فلیگ شپ پروفیشنل ٹی ٹونٹی لیگ ہے۔
دبئی:(اسٹاف رپورٹر) کیپری گلوبل نے متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرکے کرکٹ میں پہلی بار تاریخی قدم رکھا ہے۔ کیپری گلوبل گروپ ایک کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ فرنچائز حاصل کی اور کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کرنے کے خواہش کا اظہار کیا اس حوالے سے کیپری گلوبل کیپیٹل لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر راجیش شرما نے کہا؛ “ہمیں یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں فرنچائز حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ کھیلوں کی فرنچائزنگ میںشمولیت کرکٹ کے مداحوں کی وجہ سے ہے ہماری کوشش ہو گی کہ بین الاقوامی سطح پر کرکٹ کے فروغ کے لئے کام کریں کیونکہ کرکٹ کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے آئی پی ایل میں کھیل کے معیار کو دیکھتے ہوئے ہماری کوشش ہو گی کہ متحدہ عرب امارات کی لیگ میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے اور ہم پر امید ہیں کہ یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کا یہ سیزن کامیاب ہو گا اور آئندہ برسوں میں اس میںمزید بہتری آئے گی
خالد الزرونی، متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹونٹی لیگ کے چیئرمین اور وائس چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ نے کہا؛ “میں مسٹر شرما کو متحدہ عرب امارات کی ٹی ٹونٹی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہوں! ایک ایسے پارٹنر کا ہونا جو ہندوستان کے تسلیم شدہ مالیاتی کاروباری ادارہ ہے جس نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ہے جو یقینا کرکٹ کے فروغ کے لئے اہمیت کی حامل ہے جس سے یو ای میں کھیلوں کو فروغ ملے گا
ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے جنرل سیکرٹری مبشر عثمانی نے کہا۔ “ہمیں بہت خوشی ہے کہ راجیش شرما جیسے افسانوی سرمایہ کار شخصیت نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کے ساتھ شراکت داری کی۔ یہ یو اے ای کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور یقینا اس سے یو اے ای میں کرکٹ مزید فروغ ملے گا
یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ کے بارے میں:
یو اے ای کی ٹی ٹونٹی لیگ ایک پروفیشنل فرنچائز پر مبنی ٹی ٹونٹی فارمیٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس میں 6 فرنچائز ٹیمیں چونتیس میچوں کے ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ تاحال جی ایم آر، لانسر کیپٹل ،ریلائنس  گروپ اور کیپری گلوبل نے یو اے ای ٹی ٹونٹی لیگ میں ایک ایک ٹیم حاصل کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here